95

ایڈ وکیٹ میاں عبدالقیوم کی رہائی پر مہر ثبت

سرینگر؍27 ،جولائی؍وادی کے معروف قانون دان ایڈ وکیٹ میاں عبدالقیوم کی رہائی پر بھی مہر ثبت ہو چکی ہے کیو نکہ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ آف انڈیا (عدالت عظمیٰ) کو بتایا کہ موصوف کی پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کی مدت کو6اگست کو مکمل ہو رہی ہے اور اسی روز اُسے رہا کردیا جائیگا ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق سپریم کورٹ آف انڈیا میں ایک مرتبہ پھر وادی کشمیر کے معروف قانون دان ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کی رہائی سے متعلق دائر عرضی پر سماعت ہوئی ،جس دوران مرکزی حکومت نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ جموں کشمیر بار ایسو سی ایشن (سرینگر) کے صدر، ایڈوکیٹ میاں عبد القیوم کو 6اگست کے دن رہا کیا جائے گا، جب اْن پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ( پی ایس اے) کی مدت ختم ہوگی۔سنجے کشن، اجے رستوگی اور انیردھا بوس پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے سوموار کے روز اْس عرضی کی شنوائی کی جو ایڈ وکیٹ میاں عبدالقیوم کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کارروائی کے دوران عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ ایڈ و کیٹ میاں عبدالقیوم پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ ( پی ایس اے )کی مدت6اگست کو ختم ہورہی ہے اور اس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ایڈ وکیٹ میاں عبدالقیوم میاں اْن ہزاروں افراد میں شامل ہیں، جنہیں5 اگست2019 سے قبل گرفتار کرکے مختلف جیلوں کے اندر مقید کیا گیا۔ان میں اکثر کو رہا کیا گیا تاہم ابھی سینکڑوں لوگ پابند سلاسل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں