کشمیر مرکز ادب وثقافت کی طرف سے ۴، جولاے منگل وبر کو ٹیگور ہال سرینگر میں بیک ادبی سمینار کا انعقاد کیا گیا اس تقریب پر ڈاکٹر غضنفر علی کی چھٹی کتاب کترین ہند شہر کی رسم رونمایء انجام دیی گیء ایوان صدارت میں وادی کے سکردہ ادیب پروفیسر محمد زمان اوزردہ پروفیسر شاد رمضان موجود تھے اس موقعہ پر سابقہ وزیر بعلا جے اینڈ کے بطور مہمان خصو صی مدعو کی گی ۔پروفیسر فاروق فیاض۔اور علی احسن نے کتاب پر تبصرے پیش کےء۔اس تقریب. میں کشمیری زبان و ادب کے حوالے سے بحث ہویء اور درپیش مشکلات کا ازالہ کیا گیا۔ اس تقریب پر پروفیسر بشر بشیر۔ مشتاق محرم۔ علی احسن۔ غلام رسول صدور محمد یاسین مدہہش۔ شبد رشید۔ یونس وحید ۔سایم اشرف نذیر سالک اور معتدد اشخاص مو جود تھے اس مو قعہ پر وادی کے معروف گلو کارر اسد انجم نے کلام غضنفر علی پیش کیا جس سے سامعین نے داد دیا اس تقریب پر معالج۔ ادیب۔ دانشورر شعراء اورر عام لوگ بھی موجود تھے عنایت گل نے پروگرام کی نظامت کی ۔۔۔۔۔ أج ہی کے دن علی محمد شہاز ایک سر کردہ شاعر ادیب اور مبلغ کی ستایسویں برسی تھی کشمیر مرکز ادب وثقافت کی طرف سے انکی یاد میں خراج عقیدت پیش کیا اور انکے کار ناموں کو سرا ہا گیا۔ شعراء نے منظوم خراج پیش کیا نذیر قریشی ابن شہباز نے اس موقعہ پر مقالہ بھی پیش کیا۔ کشمیرمرکز ادب وثقافٹ کشمیر کی وواحد ادبی انجمن ہہے جو زبان و ادب کے حوالے سے ہمہ وقت کمر بستہ ہے اور جگہ جگہ ادبی پروگراموں کا انعقاد کر رہا ہے 0

سرنکوٹ کے پوٹھا میں شراب کی دوکان کھلنے پر عوام آگ بگولہ

نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی سازش ہرگزبرداشت نہیں کی جائےگی/ شاہنواز چوہدری

پونچھ/ندائے کشمیر/جاوید اقبال اسدؔ

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کی پوٹھا پنچایت میں شراب کی دوکان کھولے جانے کے خلاف وہاں کی عوام، منتخب پنچایتی نمائندگان، ضلع ترقیاتی کونسل کے ارکان و سابق ایم ایل اے نے احتجاج درج کرواتے ہوئے اس فیصلہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سے قبل علماء کرام و دیگر سیاسی و سماجی کارکنان نے بھی اپنا احتجاج درج کروایا تھا جس کے بعد شراب کی دوکان کھلنے پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی دی تاہم ہم عوام اس مسئلہ کو لیکر آگ بگولہ ہے اور سیاسی لیڈران و متعلقہ ضلع ترقیاتی کونسل کے ارکان کے پیچھے صف بندی کر یک زبان ہوکر سرکار سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ سرنکوٹ میں شراب کی دوکان کھولنے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔رکن ، ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ ، شاہنواز چوہدری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا کہ یہ یہاں کی نوجوان نسل کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے جس کو وہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ترقیاتی کونسل کے ارکان، متعلقہ پنچایت کے سرپنچ و دیگر منتخب نمائندگان بھی موجود ہیں اور انکو پوچھے بنا ہی زبردستی یہاں پر شراب کی دوکان کھولی جارہی ہے جو ایک غیر جمہوری و غیر آئینی عمل ہے اور وہ اور یہاں کی عوام سرنکوٹ اے کے علاقے میں کسی بھی قسم کی شراب کی دوکان کھولنے کی ہرگز اجازت نہیں دیتے ۔انہوں نے ایل جی منوج سنہا و ضلع انتظامیہ کو صاف و سخت الفاظ میں کہا ہیکہ وہ یہاں شراب کی دوکان کھولنے کی ہرگز اجازت نہ دیں ورنہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور قانونی طریقے سے بھی اس لڑائی کو بخوبی لڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں