0

بحر ہند خطہ ملک کیلئے ایک اہم اثاثہ ،ملک کو اس کی حفاظت کیلئے چوکنا رہنا ہوگا

ہماری سمندری سرحدیں پیچیدہ ،مسائل پیدا ہوتے ہیں ، مقابلہ کرنے کیلئے تیار /اجیت ڈوول

سرینگر /21جون / بحر ہند خطہ کو ملک کیلئے ایک اہم اثاثہ قرار دیتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے کہا کہ یہ مسابقتی ہوتا جا رہا ہے اور اس میں مفادات کے تصادم کی صلاحیت ہے اس لئے ملک کو اس کی حفاظت کیلئے چوکنا رہنا ہوگا۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پالیسی پر ملٹی ایجنسی میری ٹائم سیکورٹی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے ایک بڑھتے ہوئے پیچیدہ اور چیلنجنگ منظر نامے میں میری ٹائم سیکورٹی کی بہتری پر زور دیا اور کہا کہ سمندری سرحدوں کا دفاع پیچیدہ ہے۔ اپنی تقریر کے دوران مشیرنے ملک کی مجموعی میری ٹائم سیکورٹی کو مضبوط بنانے میں ہندوستانی کوسٹ گارڈ اور ہندوستانی بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کی بات چیت میں زمینی اور سمندری سرحدوں کی اہمیت بہت مختلف ہے، آپ ان پر باڑ نہیں لگا سکتے،چوبیس گھنٹے ساتنوں دن چوکسی رکھیں۔ انہوں نے کہااس کی توجہ کم لیکن اس کی دفاع کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ ہماری سمندری سرحدیں پیچیدہ ہیں، اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ لیکن یہ کئی مفادات کو پورا کرتا ہے، خاص طور پر اسٹریٹجک اور اقتصادی۔ یہ عالمی سطح پر ایک اہم تجارتی راستہ ہے۔ بحر ہند کو ہندوستان کیلئے ایک عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کہا، کہ سیکورٹی کے بنیادی اصول کے ساتھ، ہماری کمزوریاں ہمارے اثاثوں کے براہ راست متناسب ہیں۔ ہم جتنا زیادہ ترقی کرتے ہیں، زیادہ اثاثے ہم بناتے ہیں، ہمیں زیادہ خوشحالی حاصل ہوتی ہے، زیادہ سے زیادہ خطرات ہوں گے اور سیکورٹی کے لیے زیادہ ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں بحر ہند جو امن کا سمندر رہا ہے بتدریج مسابقتی ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ہم مفادات کے تصادم کا امکان دیکھتے ہیں، ہمیں اس کی حفاظت کرنے اور چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں