v 0

سورج آگ برسانے لگا : وادی میں گرمی کی تپش سے اہلیان وادی کو شدید مشکلات کا سامنا

سرینگر /21جون / وادی کشمیر میں جاری گرمی کی تپش کے چلتے بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی گرمی کی لہر میںکافی اضافہ ہو گیا اور سرینگر میں 34ڈگری اور کپواڑہ میں 33.1ڈگری سیلشس درج حرارت کے ساتھ ہی گرم ترین دن ریکار ڈ کئے گئے ۔اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں آئندہ 48گھنٹوں میں دن کا درجہ حرارت 35ڈگری تک پہنچتے کی امید ہے جس کے ساتھ ہی 23جون سے مانسون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ ادھر گرمی کی تپش سے بچنے کیلئے شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں نوجوان مختلف ندی نالوں اور دریائوں میں چھلانگیں لگا کر اپنے آپ کو ٹھنڈا کر کے راحت محسوس کی ۔ سی این آئی کے مطابق جہاں ماہ جون میں درجہ حرارت میں اضافہ کے نتیجے میں پائی جانے والی شدید گرمی کی وجہ سے اہل وادی کیلئے رات دن تکلیف دہ ثابت ہو رہے ہیں وہیں گرمی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی ایک کڑی کے تحت سرینگر میں بدھ کو گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ۔ بدھ کو دن بھر شدید گرمی کی لہر جاری رہی جس دوران درجہ حرارت34ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں بدھ کو دن کا درجہ حرارت 34ڈگری ریکارڈ کیا گیاجبکہ اس کے ساتھ ساتھ کپواڑہ میں دن کا درجہ حرارت 33.1ڈگری ریکار ڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں میں بھی گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور اتوارکو جموں میں بھی 39ڈگری سیلشس ریکار ڈ کیا گیا ۔ محکمہ کے مطابق وادی کشمیر میں آئندہ چند دونوں میں موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات نہیں ہے اور مجموعی طور پر موسم خشک ہی رہیگا ۔تاہم انہوں نے اس بات کے امکانات ظاہر کئے ہیں کہ گرمی کی شدت میں کمی آسکتی ہے ۔اسی دوران شدت گرمی کی تپیش سے بچنے کیلئے نوجوانوں کی طرف سے ندی نالوں اور دیائوں کا رخ کیا جاتا ہے اور گرمی سے راحت پانے کیلئے وہ تیراکی کا بھی مزہ لیں رہے ہیں ۔ادھر ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں آئندہ 48گھنٹوں میں دن کا درجہ حرارت 35ڈگری تک پہنچتے کی امید ہے جس کے ساتھ ہی 23جون سے مونسون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں