0

تائکوانڈو کھلاڑی توصیف طاہر نے قومی سطح کے مقابلوں میں کانسے کا تمغہ جیتا

سر سید ایجوکیشن مشن کی جانب سے تقریب منعقد کر اعزاز سے نوازا گیا

پونچھ/ندائے کشمیر/ جاوید اقبال

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے تائکوانڈو کھلاڑی توصیف طاہر نے 66 ویں قومی سطحی اسکولی تائکوانڈو مقابلوں میں شرکت کر کانسے کا تمغہ کئی ریاستوں و مرکزی زیرِ انتظام علاقوں کے کھلاڑیوں کو شکست دیکر جیتا جس کی حوصلہ افزائی کے لئے سر سید ایجوکیشن مشن کی جانب سے ڈاکٹر سرفراز میر علیگ کی زیرِسرپرستی ڈاک بنگلہ پونچھ میں ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اے سی آر ظہیر احمد کیفی مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت ہوئے اور قومی سطح پر فتح کا جھنڈا لہرانے والے توصیف طاہر کو اعزاز سے نوازا گیا اور انہیں اور انکے والد کو پورے ہندوستان میں جموں کشمیر و بالخصوص پونچھ کا نام روشن کرنے پر مبارکباد پیش کرتے کی۔ تقریب میں تائکوانڈو کوچ راجندر سنگھ کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین کوچ قرار دیا گیا جنہوں نے تائکوانڈو کھیل کو کرکٹ جتنا مقبول بنا کر اس کے برابر اتنے کم عرصہ میں لاکر کھڑا کردیا ۔
ڈاکٹر سرفراز میر علیگ نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع پونچھ کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں یہ توصیف طاہر نے قومی سطح کے مقابلوں میں کانسے کا تمغہ حاصل کر ثابت کردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسطرح کی اعزازی تقریبات اس لیے منعقد کرتے ہیں تاکہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو اور باقی نوجوان بھی اسی راہ پر گامزن ہوکر عالمی سطح پر ہندوستان کا نام روشن کریں۔
اس تقریب میں تحصیل سوشل ویلفیئر آفیسر منڈی محمد اعظم راتھر، تائکوانڈو کھلاڑی، تائکوانڈو کوچ، پونچھ کے معزز شہریوں کے علاوہ توصیف طاہر کے والد بھی موجود رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں