156

ذرا غور کریں

تحریر۔    ڈاکٹر نذیر مشتاق

میں کرونا وائرس بہت سرپھرا اور پاگل ہوں مگر قسم پیدا کرنے والے کی میں ۔بہت خوددار ہوں میں کسی کے گھر میں کبھی بھی کسی بھی صورت میں داخل نہیں ہو جاؤں گا ہاں جب کوئی گھر سے باہر آکر مجھے بلائے تو میں اس کے ساتھ اس کے گھر میں جاکر قیامت برپا کروں گا اگر مجھے باہر آکر اپنے ساتھ نہ لے جائے تو میں آکسیجن کی غیر موجودگی سے بھوکا پیاسا مر جاؤں گا ۔آپ باہر آئے تو مجھے زندگی ملے گی اور آپ اندر رہے تو میں اپنی موت آپ مر جاؤں گا جو لوگ گھروں سے باہر آکر مجھے گلے لگا تے ہیں وہ میرے دوست ہیں اور اپنے دشمن وہ گھروں سے باہر آکر خودکشی کرتے ہیں اور خودکشی ایک گناہ عظیم ہے جسے زندگی دینے والا کبھی معاف نہیں کرے گا
اس لئے کچھ مدت کے لئے اپنے اپنے گھروں میں آرام سے تشریف رکھیں اب اگر کسی ایمرجنسی کا سامنا ہو اور گھر سے باہر جانا ناگریز ہو تو ماسک کا استعمال کریں آپ اپنے گھر میں ماسک بنا سکتے ہیں کسی بھی صاف ستھرے کپڑے سے منہ اور ناک کو پوری طرح ڈھانپ سکتے ہیں
ماسک پہننے سےپہلے
اپنے ہاتھ بیس سیکنڈ تک پانی اور صابن سے دھولیں یا سینیٹایزر استعمال کریں
اپنے منہ اور ناک کو اچھی طرح سے ڈھانپ لیں کہیں کسی طرف کوئی گیپ نہ رہ جائے۔
ماسک کو پہننے کے بعد ہاتھوں سے نہ چھو لیں اگر بیخودی میں چھو لیا تو دوبارہ صابن سے ہاتھ دھولیں یا سینیٹایزر استعمال کریں ۔
جب ماسک گیلی ہو تو فوری طور بدل دیں
ماسک کو چہرے سے ہٹاتے وقت پیچھے سےہٹایں اسے فوری طور ڈسٹ بن میں ڈالیں اور اس کا ڈھکن بند کریں اور اپنے ہاتھ پانی اور صابن سے دھولیں
گھر واپس اتے وقت اوپر والے کپڑے باہر ہی نکالیں اور گھر میں داخل ہونے سے پہلے ہاتھ پانی اور صابن سے دھولیں۔
ماسک کے بغیر گھر سے نکلنا ممنوع ہے اس لیے جب بھی گھر سے نکلنا ہو تو ماسک پہن کر نکلیں اسی میں آپ اور آپ کے پیاروں کی بھلائی ہے اللہ تعالی آپ سب کو سلامت رکھے ۔امین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں