مدرسہ انوار العلوم و اسکولی بچوں کو ماحول کو صاف رکھنے کے متعلق بیدار کیا۔
پونچھ// ندائے کشمیر//ماجد چوہدری
مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر خدمت فاونڈیشن کی جانب سے نہرو یووا کیندرا کے اشتراک سے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ انوار العلوم کے قریب ایک جامع تقریب منعقد کی گئی جس میں جامعہ انوار العلوم کے طالب علموں کو عالمی یومِ ماحولیات کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا ۔
تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر شمیم بانڈے، کانگڑی ڈاٹ کام کے ایڈیٹر ان چیف ایاز مغل، حافظ عبدالمجید مدنی، مہتمم جامعہ انوار العلوم پونچھ، ایڈووکیٹ بھانو پرتاپ، ریٹائرڈ ایس پی الطاف حسین شاہ و دیگران نے حصہ لیا اور بچوں کو ماحول کو صاف ستھرا و سر سبز و شاداب بنانے کی ترغیب دی۔
آخر میں پروگرام کے آرگنائزر و خدمت فاونڈیشن کے چیئرمین عمران حسین شاہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماحول کو صاف ستھرا و سر سبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ گلوبل وارمنگ جیسی ماحولیاتی بیماری کا علاج ہو پائے۔