گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری میں بائیو ڈائیورسٹی پر کوئز مقابلہ منعقد 0

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری میں بائیو ڈائیورسٹی پر کوئز مقابلہ منعقد

محمد ادریس

آج یہاں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے شعبہ ماحولیات نے کالج کے ایکو کلب اور این ایس ایس یونٹس کے تعاون سے رواں سال کے عالمی یوم ماحولیات کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر بائیو ڈائیورسٹی پر کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب مشن لائف کے زیراہتمام منعقد کی گئی، جس کا مقصد ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینا اور چیلنجز سے نمٹنا تھا۔ ریاست بھر کے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں کے سینکڑوں شرکاء نے آن لائن شمولیت کے ساتھ اس پروگرام میں نمایاں شرکت کی۔
کوئز میں ستھر فیصد یا اس سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے شرکاء کو ان کی کامیابی کا اعتراف کرنے کے لیے فوری طور پر اصناد سے نوازا گیا۔
کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شمیم احمد آزاد نے شعبہ ماحولیات کی کاوشوں کی تعریف کی جنہوں نے اس طرح کی ایک پر اثر تقریب کے انعقاد کے عزم کو تسلیم کیا۔
کالج کے این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے اچھی طرح سے مربوط کوشش کو سراہا۔ شعبہ انوائرمینٹل سائنسز کے سربراہ اور پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر جنید جازب نے عصر حاضر کے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے آگاہی کی اہمیت پر زور دیا۔
پروگرام کی کامیابی کے ساتھ اسسٹنٹ پروفیسر آف انوائرمینٹل سائنسز ڈاکٹر جنید احمد نے تعاون کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ تقریب عالمی یوم ماحولیات٢0٢٣ کے سلسلے میں مشن لائف پروگرام کے تحت منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کے سلسلے کا حصہ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں