یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے زیر اہتمام ترال میں مختلف کھیلوں کا انعقاد 0

یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے زیر اہتمام ترال میں مختلف کھیلوں کا انعقاد

ترال کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں/ اے ڈی سی

پلوامہ/ تنہا ایاز/ ترال میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے زیر اہتمام سے زونل لیول پر مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سکولوں سے آئے ہوئے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ترال کی جانب سے سپورٹس سٹیڈیم بجوانی ترال میں والی بال، کھو کھو اور کبڈی مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔کھیل مقابلوں کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ایس وائی نقاش نے زونل فزیکل ایجوکیشن افسر ترال غلام رسول اور دیگر ملازموں کی موجودگی میں کیا۔


ان کھیل مقابلوں میں ترال کے 16 سکولوں سے بچوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ایس وائی نقاش نے کہا کہ ترال کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہاں کے بہت سارے نوجوانوں نے نیشنل بھی کھیلا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترال کے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف رجحان بڑھ رہاہے۔انہوں نے اسکولی بچوں پر زور دیا ہے کہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی شرکت کرے اور منشیات و دیگر غلط کاموں سے دور رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں