مراز ادبی سنگم کا اظہار رنج
پلوامہ/ تنہا ایاز/ وادی کے نامور شاعر شبیر حسین شبیر کے والد محترم عبدالعزیز تانترے انتقال کرگئے ان کے انتقال پر مراز ادبی سنگم سمیت کئی دینی ،سیاسی ،سماجی اور ادبی شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مراز ادبی سنگم کے ایگزیکٹو کونسل کے ممبر شاعر مورخ اور محقق شبیر حسین شبیر کے والد محترم عبدالعزیز کے انتقال پر مراز ادبی سنگم کے جملہ ممبران نے زبردست دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔مراز ادبی سنگم کے صدر علی شیدا کی قیادت میں ایک وفد نے بانہال جاکر وہاں شبیر حسین شبیر اور دیگر لواحقین کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔وفد میں یوسف جہانگیر، اظہار مبشر، ڈاکٹر شوکت شفا اور ریاض انزنو شامل تھے۔