97

ڈلگیٹ میں گولی چلنے سے اہلکار زخمی/حالت نازک

سری نگر ْ/17جولائی/ ندائے کشمیر /
جمعہ کی صبح سری نگر کے علاقے ڈلگیٹ میں تعینات مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک شخص شدید زخمی ہوگیاجب اس کی سروس رائفل حادثاتی طور پر چلی گئی۔انہیں آرمی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ندائے کشمیر ملی تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح ڈلگیٹ سرینگر میں تعینات سی آر پی ایف کا ایک اہلکار شدید طور زخمی ہوگیا ہے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب اس کی سروس رائفل سے حادثاتی طور گولی نکل گئی، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اُس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ واقعہ کیسے پیش آیا اس کیلئے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں