میدانی اوربالائی علاقوں میں متوقع موسلادار بارش لیکن غیرموسمی برف باری 0

میدانی اوربالائی علاقوں میں متوقع موسلادار بارش لیکن غیرموسمی برف باری

برف وباراں اور ژالہ باری ہونے سے پنیری،کھڑی فصلوں بشمول سبزیوں،پھلوں اورمیوہ باغات کو نقصان

جواہر ٹنل کے آرپاربشمول ا ہم قصبوں میں عوامی نقل وحمل ،گاڑیوںکی آمدورفت اور کاروباری سرگرمیاں اثرانداز

آج موسم خشک،بعددوپہراورشام کوبارشیںمتوقع،10سے15مئی تک موسم خشک رہنے کاامکان:محکمہ موسمیات

سری نگر :۸، مئی: : اتوار کی شام سے میدانی علاقوں میں متوقع بارشوں ،کشمیر کے بالائی علاقوں ،خطہ پیرپنچال اور وادی چناب میں غیرمتوقع برف باری کے باعث پورے جموں وکشمیرمیں معمول کی عوامی نقل وحمل ،گاڑیوںکی آمدورفت اور کاروباری سرگرمیاں اثرانداز ہوگئیں جبکہ اندرون کشمیر کے علاوہ کشمیرکو باقی ملک اور یونین ٹریٹری لداخ سے جوڑنے والی شاہراہوں پر ٹریفک کی آواجاہی میں خلل پڑا۔تازہ برف وباراں اور کچھ علاقوںمیں ژالہ باری ہونے سے پنیری،کھڑی فصلوں بشمول سبزیوں اورمیوہ باغات کوبھی نقصان پہنچا۔اس دوران پیرکو بعددوپہراورسہ پہرکے وقت سری نگرسمیت وادی کے کئی علاقوںمیں بارشوں کا سلسلہ پھرشروع ہوگیا،اورآسمان پر گہرے بادل چھائے ہونے کے بیچ وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ شام تک جاری تھا۔اُدھر محکمہ موسمیات نے کشمیر وادی اور چناب ویلی کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درمیانی سے بھاری بارشیں اور بالائی مقامات پر ہلکی سے درمیانی برف باری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے پیش گوئی کی کہ آج یعنی9مئی بروزمنگل وار کو بھی موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کاامکان ہے تاہم متعلقہ محکمے نے 10سے15مئی تک موسم خشک رہنے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے بتایاکہ اسکے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق اتوار کی سہ پہراور شام سے پوری کشمیروادی ،خطہ پیرپنچال ،وادی چناب اورجموں خطے کے دیگر کئی علاقوںمیں وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ بارشوںکا سلسلہ شروع ہوگیاجبکہ اس دوران شمالی کشمیرمیں گلمرگ،گریزاور کپوارہ کے ساتھ ساتھ پیرپنچال اوروادی چناب کے بالائی علاقوںمیں تازہ برف باری بھی ہوئی ۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر کے گلمرگ، قاضی گنڈ، بانڈی پورہ، گریز، کپواڑہ ،پہلگام،سونہ مرگ، وادی چناب اور پیر پنجال کے پہاڑوں کے بالائی علاقوں بشمول ، زوجیلا، ماتیگاورن مرگن ٹاپ کوکرناگ سے تازہ برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔متعلقہ محکمے کے مطابق اتوار کوشام دیر گئے سے پیرکوصبح ساڑھے8بجے تک سری نگر میں 1.6 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں49.8 ملی میٹر،کوکرناگ میں62.2، پہلگام میں 15.7 ملی میٹر، کپواڑہ میں8.2 ملی میٹر، کوکرناگ میں 62.2 ملی میٹر، گلمرگ میں 10.2 ملی میٹر، ویری ناگ میں38.5ملی میٹر)3،کلگام میں62.4ملی میٹر،پلوامہ میں7.0ملی میٹر،شوپیان میں6.0ملی میٹر،چرار شریف میں1.2ملی میٹر،ٹنگمرگ میں4.0ملی میٹر،سوپور میں3.8 (ملی میٹر، نوگام کپوارہ میں20.2ملی میٹر،لولاب میں11.8 ملی میٹر،جموں شہر میں2.7 ملی میٹر، بانہال میں 40.2 ملی میٹر، بٹوٹ میں 20.3 ملی میٹر اور کٹرہ میں40 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی۔ سری نگرسمیت کشمیرکے کئی اضلاع وعلاقوںمیں پیرکوصبح 8بجے کے بعدبھی وقفے وقفے سے بارشوں اور شمال وجنوب کچھ بالائی مقامات پر ہلکی اورتیز برف باری کاسلسلہ جاری رہا۔اتوار کی شام سے میدانی علاقوںمیں متوقع بارشوں ،کشمیر کے بالائی علاقوں ،خطہ پیرپنچال اور وادی چناب میں غیرمتوقع برف باری کے باعث پورے جموں وکشمیرمیں معمول کی عوامی نقل وحمل ،گاڑیوںکی آمدورفت اور کاروباری سرگرمیاں اثرانداز ہوگئیں جبکہ اندرون کشمیر کے علاوہ کشمیرکو باقی ملک اور یونین ٹریٹری لداخ سے جوڑنے والی شاہراہوں پر ٹریفک کی آواجاہی میں خلل پڑا۔سری نگر اوردیگراضلاع کے قصبہ جات میں سڑکوں ،گلی کوچوں ،چوراہوں اور بازاروں میں بارشوںکا پانی جمع ہونے سے لوگوںبشمول گاڑیاں چلانے والوںکو عبور ومرور میں سخت دشواریوںکاسامنا کرناپڑا۔اس دوران ایک دن کی چھٹی کے بعد اسکول روانہ ہونے والی کمسن اورنوعمر طلباءاور طالبات کو بھی بارشوںا ور جگہ جگہ جمع پانی سے دشواریوںکاسامنا کرناپڑا۔دریں اثناءمحکمہ موسمیات نے پیرکی صبح کو کہا کہ جموں و کشمیر میں اتوارکی شام سے اب بھی کئی مقامات پر بارش ہو رہی ہے اور لداخ میں موسم ابر آلود ہے۔محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ آج یعنی پیرکو جموں و کشمیر میں موسم ابر آلودرہنے کے بیچ وقفے وقفے سے بارش ہوگی اور سرد رہنے والا ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے کہاکہ9 مئی سے موسم میں نمایاں بہتری آنے کا امکان ہے۔ تاہم کچھ مقامات پر منگل کی دوپہر کے آخر یا شام کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ10سے15مئی تک موسم خشک رہنے کا بہت امکان ہے اور درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات اورماہر موسمیات ڈاکٹر مختاراحمد نے کسانوں کو باغات میں سپرے اور فصلوں کی کٹائی 8مئی تک ملتوی کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گرم کپڑے پہنیں کیونکہ آج موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔انہوںنے لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ آج خراب موسمی حالات کے درمیان ٹریفک پولیس سے سفر شروع کرنے سے پہلے سرینگر جموں اور سری نگر لداخ ہائی وے کی سڑک کی حالت چیک کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں