تنزانیہ میں اسکول بس کھائی میں گرنے سے سات طالب علم ہلاک 0

کرناہ میں حادثہ ایک ہلاک دو زخمی

کپواڑہ، 8 مئی: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کرناہ علاقے کے ناچیاں ٹاپ میں آج دوپہر ایک کار حادثے کی شکار ہوگئی جس کے نتیجے میںایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ایک اہلکار کے حوالے سے، اطلاع ہےکہ ایک آلٹو کار سڑک سے پھسل کر نیچے جاگری، جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت محمد رفیق قریشی ولد غلام حسن ساکن تڑ کرناہ کے طور ہوئی جبکہ دو زخمی افراد کی شناخت شکور احمد ساکنہ ڈرگگڈ اور محمد رمضان بھٹ ساکنہ ہندواڑہ کے طور پر کی گئی۔دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں