محمد لطیف بٹ کی بوجباغ کنبہ کو معالی امداد فراہم کرنے کی ایل جی سے اپیل 0

محمد لطیف بٹ کی بوجباغ کنبہ کو معالی امداد فراہم کرنے کی ایل جی سے اپیل

سرینگر /06مئی /وادی کشمیر میں موسم کی قہر سامانیوں کے چلتے پانپور اور بڈگام میں بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ایک جوڑے سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے ۔

 

اس سلسلے میں بی جے پی ضلع صدر برائے پلوامہ محمد لطیف بٹ نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بوجباغ واقعہ میں فوت ہونے والے ایک ہی کنبہ کے دوافراد ہلال احمد ہانجی اور اُن کی اہلیہ روزی جان جن کی شادی چند ماہ قبل ہی ہوئی تھی اور جو کنبہ کے واحد کمائو تھےکے کنبہ کی مالی معاونت فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کنبہ کے ساتھ جو آج ناگہانی آفت سے واقعہ پیش آئے یہ انتہائی غمزدہ واقع ہے اور ہمیں اس وقت سامنے آکر اس کنبہ کی معاونت کرنی چاہئے۔ اس دوران ایڈوکیٹ منہا لطیف نے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں یقین دلایا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ اُن کے ساتھ برابر کی شریک ہیں۔ اور انہوں نے بھی ایل جی انتظامیہ سے مذکورہ کنبہ کی معالی معاونت کی اپیل کی ہے کیونکہ جس شخص کی آج اس واقعہ میں موت ہوئی ہے وہ اس کنبہ کا واحد کمانے والا تھا جس کی موت کی وجہ سے یہ کنبہ انتہائی لاچار ہوگیا ہے۔ انہوں متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ ایل انتظامیہ اُن کی بھرپور معاونت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں