بارہمولہ میں ماسک نہ پہنے پر 65ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد
سرینگر؍14 ،جولائی؍کے این ایس ؍ کووڈ۔ 19ضوابط وقواعد کی خلاف ورز ی کی پاداش میں شمالی ضلع بارہمولہ میں ماسک نہ پہنے پر65ڈرائیوروں پر جر مانہ عائد کیا گیا جبکہ4گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق اے آر ٹی او بارہمولہ جمشید چودھری نے اُن ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی مہم شروع کی ،جو کووڈ۔19ضوابط وقواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلع میں65ڈرائیوروں کے خلاف کووڈ۔19رہنما خطوط کی خلاف ورز ی کی پاداش میں کارروائی عمل میں لاکر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ4گاڑیاں ضبط کی گئیں ۔انہوں نے کہا کہ ان سبھی ڈرائیوروں پر ماسک نہ پہنے پر جر مانہ عائد کیا گیا جبکہ یہ مہم جاری رہے گی۔چودھری نے کہا کہ50ہزار روپے جرمانہ کے بطور خلاف ور زی کے مرتکب افراد سے وصول کئے گئے ۔ان کا کہناتھا کہ ڈرائیوروں میں200ماسک بھی تقسیم کئے گئے ،جنہوں نے ماسک نہیں پہنے تھے ۔
