G20اجلاس : لیفٹنٹ گورنر منو ج سنہا نے تقریبات کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا 0

G20اجلاس : لیفٹنٹ گورنر منو ج سنہا نے تقریبات کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری ،داخلہ سیکرٹری ،پولیس سربراہ کے علاوہ دیگر سینئر افسران کی شرکت
سرینگر / 04مئی

جموں کشمیر میں G20اجلا س کا انعقاد ملک کیلئے فخر کی بات ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنرمنو ج سنہا نے کہا کہ ہمیں سرینگر میں G20میٹنگ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس کوششیں کرنی چاہئے ۔ سی این آئی کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں G20اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں لیفٹنٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، داخلہ سیکرٹری آر کے گوئل، جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ، G20 سیکرٹریٹ کے سپیشل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹریز کے علاوہ دیگر سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ مرکزی سیکرٹری برائے سیاحت ارون سنگھ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ میںشمولیت کی ۔ اس موقعہ پر تمام اسٹیک ہولڈرس کے تعاون سے آنے والے G20اجلاس کو کامیاب بنانے کے مقصد سے منعقد ہونے والی میٹنگ میں تیاری کے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں جائزہ لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ G20ملک کیلئے فخر کی بات ہے۔ ہمیں سرینگر میں جی 20 میٹنگ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس کوششیں کرنی چاہئیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے محکموں سے کہا کہ وہ اس تاریخی موقع کو یادگار بنانے کے لیے جوش و خروش سے اپنا حصہ ڈالیں۔خیال رہے کہ سرینگر میں G20اجلاس 22سے 24مئی کے درمیان منعقد ہونے والا ہے جس کیلئے انتظامات کو حمتی شکل دی جا رہی ہے جبکہ اجلاس کے پُر امن انعقاد کیلئے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں