سکمز سری نگر میں بدھ سے او پی ڈی خدمات بحال ہوں گی 81

سکمز انتظامیہ نے جاری کیا آرڈر

سرائے ۔2میں داخل مریض فوری طور پر کمرے خالی کریں

سرینگر؍14 ،جولائی؍ وادی کشمیر میں کورونا وائرس کا برق رفتار پھیلائو اور اسپتالوں پر کووڈ۔19مریضوں کے دبائو کے پیش نظر اسپتال انتظامیہ ،صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ نے ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے سرائے ۔2(سرائے۔II)میں داخل مریضوں کو فوری طور پر کمرے خالی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق سیکیورٹی آفیسر کی جانب سے جاری آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ’ انتظامی ایمرجنسی اور کووڈ۔19مریضوں کو سرائے۔2(سرائے۔II)منتقل کیا جارہا ہے ،آپ کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ مریض؍تیمادار ،جو سرائے ۔2(سرائے۔II) میں قیام پذیر ہیں ، بغیر کسی نوٹس کے فوری طور پر خالی کریں‘۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز حکام نے بڑھتے ہوئے کووڈ۔19مریضوں کی تعداد اور اموات کے پیش نظر دارالحکومت سرینگر سمیت شمال وجنوب کے کئی اضلاع میں دوبارہ کورو نا لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ لیا ،جس میں عمل در آمد بھی شروع ہوچکا ہے ۔شہر سرینگر میں 88علاقوں کو مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے جبکہ شمال وجنوب کے درجنوں دیہات کو ریڈ زونز قرار دیکر لوگوں کی آزاد نقل وحرکت پابندی عائد کی ۔جموں وکشمیر میں اب تک کورونا وائرس سے190سے زیادہ اموات ہوئیں اور دس ہزار سے افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں ۔ کے این ایس ؍

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں