پلوامہ/ تنہا ایاز/ ضلع پلوامہ کے نئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم نے آج اپنا عہدہ سنبھالا اس حوالے سے ڈی سی آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر سابقہ ڈپٹی کمشنر بصیر الحق چودھری نے نئے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم کا خیر مقدم کرتے ہوئے چارج ان کے حوالے کیا۔ڈی سی آفس پلوامہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں کئی افسران نے شرکت کر کے سابقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کو الوداع کیا۔سابقہ ڈی سی بصیر الحق چودھری نے ضلع کے سبھی چھوٹے بڑے ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔
