سرینگر ، 13 جولائی : سرکاری فورسز نے سری نگر شہر کے حبہ کدل علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ذرائع نے بتایا کہ مشترکہ فورسز نے حبہ کدل کے علاقے زیندار محلہ کا گھیرائو کرکے سرچ آپریشن شروع کیا۔علاقے میں اچانک آپریشن نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت سے متعلق اطلاعات کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ آخری اطلاعات ملنے تک تلاشی کاروائی جاری تھی۔
152
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
