108

سرینگر میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ، کورونا وائرس کیسوں میں اضافہ پر تبادلہ خیال

لوگوں کے پاس صرف دو راستے ہیں یا تو احتیاطی تدابیر پر عمل کریں یا پھر لمبے عرصہ تک لاک ڈاون کیلئے تیار رہیں /حکام

سرینگر11//جولائی//شہر سرینگر میں کورونا وائرس کیسوں میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے بیچ ایک اعلیٰ سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پولیس اور سیول انتظامیہ سے وابستہ آفیسران نے شرکت کی۔ معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ لاک ڈاون کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا مریض کے صرف ایک سے دو رابطوں میں وائرس کی تشخیص ہوتی تاہم جب سے لاک ڈاون کو ہٹایا گیا تب سے دیکھا گیا ہے کہ کورونا مریض کے 15سے 20رابطے وائرس میں مبتلا پائے جاتے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے دوران محسوس کیا گیا کہ اگر لوگوں نے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہیں کیا تو انتظامیہ کے پاس لمبے عرصہ تک لاک ڈاون نافذ کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں رہے گا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق شہر سرینگر میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں سو گنا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مہلوکین کی تعداد بھی دن بدن بڑھ رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سرینگر میں ڈپٹی کمشنر شاہد اقبال چودھری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پولیس اور سیول انتظامیہ سے وابستہ آفیسران نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران شہر میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے اور لوگوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر غور وغوض ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران آفیسران نے بتایا کہ لاک ڈاون کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا کسی بھی شخص کے صرف ایک سے دو رابطوں میں وائرس پاجاتا تھا تاہم جب سے لاک ڈاون ہٹایا گیا وائرس میں مبتلا 15سے 20را بطوں میں وائرس کی تشخیص ہو رہی ہیں جو گھمبیر مسئلہ ہے اور اس پر فوری طورپر قدغن لگانے کی ضرورت ہے ۔ میٹنگ کے دوران بتایا کہ لوگ احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں جس وجہ سے وائرس دن بدن بڑھ رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران اس بات کو محسوس کیا گیا کہ لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرانے کی خاطر بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ اس وائرس کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔ آفیسران نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ لوگوں کے پاس صرف دو راستے بچے ہیں یا تو احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کروں یا پھر لمبے عرصہ تک لاک ڈاون کے نفاذ کیلئے تیار رہوں۔/یو پی آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں