89

جنسی زیادتی کا الزام /3 سرکاری اساتذہ معطل

کولگام/ زونل ایجوکیشن دمہال ہانجی پورہ کلگام کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق چچمولہ گائوں کے لوگوں نے ایک مقامی بچی کو تین اُساتذہ کے ذریعے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بارے میں ایک تحریری شکایت درج کی ہے۔ گائوں والوں کا کہنا ہے کہ ان تین اساتذہ نے ایک بچی کو جنسی طور پر ہراساں کیا جس کی بنیاد پر انتینوں اساتذہ جن کی شناخت ہلال احمد ڈار ولد عبدالرشید ڈارساکنہ چچمولہ نظیر احمد شاہ ولد محی الدین شاہ گنڈونی گائوں ، گنڈوانی گاؤں کےہی امیر فاروق وانی کے بطور کی ہے، کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کولگام کی ایک لڑکی نے ہی ان تینوں اساتذہ پر جنسی طور ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے پہلے ہی اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر109/2020زیر سیکشن 366, 376 درج کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں