امریکہ اور گجرات کی 2خاتون سیاح فوت 81

امتحان سے واپسی کے بعد طالبہ دل کا دورہ پڑنے سے فوت

ہندواڑہ 27 مارچ: ہندواڑہ کے بکی ہاکرا گاؤں میں 12ویں جماعت کی طالبہ کی امتحانات سے واپسی کے فوراً بعد دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق مرحومہ کی شناخت الفت کے نام سے ہوئی ہے، الفت آج دوپہر 12ویں جماعت کے امتحانات سے واپس آنے کے بعد دل کا دورہ پڑگیاجس کے فوراًبعد اس کو قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔دریں اثنا، اس کی موت کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی گاؤں میں کہرام مچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں