اگلے سال تک جموں و کشمیر میں وندے بھارت ٹرینیں چلیں گی: مرکزی وزیر ریلوے 88

اگلے سال تک جموں و کشمیر میں وندے بھارت ٹرینیں چلیں گی: مرکزی وزیر ریلوے

سرینگر//مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے ہفتہ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں اگلے سال وندے بھارت ٹرینیں چلیں گی کیونکہ جموں سرینگر ریل لنک اس سال ہی کھولا جائے گا۔یہاں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ کپواڑہ اور وادی کشمیر کے دیگر دو مقامات کو جلد ہی بھارتی ریلوے سے جوڑ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بھر میں ریلوے کو بہتر بنایا جائے گا اور سال کے آخر تک بہتری دیکھنے کو ملے گی۔”ٹیلی فون کنیکٹیویٹی، ڈبل لائنز، پارسل سروسز، ہندوستانی ریلوے کے ذریعے سیمنٹ اور دواسازی کی تجارت کو سال کے آخر تک یقینی بنایا جائے گا، اس کے علاوہ سیب کی تجارت کے لیے سہولیات پر بھی غور کیا جائے گا،” انہوں نے کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں