قاضی گنڈ میں ٹرک ڈرائیور ٹرک میں مردہ پایا گیا 47

جموں میں سی آر پی ایف کے جوان نے خود کو گولی مار لی

اہلکار نے خود کشی کن وجوہات کی بناء پر کی پتہ لگایا جارہا ہے ۔ پولیس

سرینگر/28فروری/ جموںمیںایک فورسزاہلکارنے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی سروس رائفل کا استعمال کرتے ہوئے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کاخاتمہ کردیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میںرپورٹ درج کرلی ہے ۔سی این آئی کے مطابق جموں ضلع کے نوشہرہ علاقے میں سی آر پی ایف کے ایک جوان نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ایک پولیس اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مقتول کی شناخت 245 بٹالین کے سی ٹی سارتھ کے طور پر کی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہلوک اہلکار نے اس طرح کا انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، اہلکار نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ مہلوک کی لاش کو آخری رسومات کیلئے ان کے ورثاء کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں