ہفت روزہ ندائے کشمیر کے نامہ نگار برائے پونچھ ماجد چوہدری اور شہنواز بانڈے کو سرسید ایجوکیشن مشن کی جانب سے اعزازات 101

سر سید ایجوکیشن مشن رجسٹرڈ تنظیم کی جانب سے پونچھ کی صحافی برادری کو اعزازات سے نوازا گیا

پونچھ// مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے کنوئیاں زون کے گورنمنٹ ہائی اسکول کنوئیاں میں “ایک بھارت، سریشٹ بھارت” مہم کے تحت ہائی اسکول کنوئیاں و 39 آر آر کی مجموعی شراکت سے سر سید ایجوکیشن مشن نامی رجسٹرڈ تنظیم نے ہائی اسکول کنوئیاں میں ایک عظیم الشان پروگرام کا اہتمام کیا جس میں چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ بشمبر داس، 39 آر آر کے کمانڈگ آفیسر، 39 آر آر کے میجر بھانو پرتاپ، سماجی کارکن سُرجن سنگھ وغیرہ مہمان خصوصی رہے ۔تقریب میں متعدد لوگوں کو اعزازات سے نوازا گیا اعزاز حاصل کرنے والوں میںہفت روزہ نائے کشمیر کے نامہ نگار برائے پونچھ ماجد چوہدری اور شاہنواز بانڈےکے علاوہ محمد امین، اسرار کاظمی اوررمیش بالی شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں