سبکدوش پولیس ملازمین کی اپنے مسائل کو لیکر ایسوسیئیشن کے صدر سُرجیت سنگھ کی زیرِ صدارت ایک اجلاس منعقد۔ 76

سبکدوش پولیس ملازمین کی اپنے مسائل کو لیکر ایسوسیئیشن کے صدر سُرجیت سنگھ کی زیرِ صدارت ایک اجلاس منعقد۔

مرکزی سرکار و لیفٹیننٹ گورنر سے انکے جائز مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ۔

ماجد چوہدری

پونچھ۱۵ فروری ۲۰۲۳//مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں محکمہ پولیس سے سبکدوش ملازمین کی ضلع صدر سبکدوش ملازمین ایسوسیئیشن سردار سُرجیت سنگھ کی زیرِ صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سبکدوش ملازمین نے اپنے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔بعد اجلاس ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنے مطالبات کو لیکر عدالتِ عالیہ کا رجوع کیا تھا جس میں کسی حد تک راحت ملی لیکن سرکار سے اپنے جائز مطالبات کے ضمن میں کوئی مثبت پیشِ رفت ابھی تک دکھائی نہیں دی ۔انہوں نے بتایا کہ کچھ روز قبل انہوں نے ایس ایس پی پونچھ سے ملکر اپنے مطالبات پیش کیے تھے جسے انہوں نے پورا کروانے کی یقین دہانی کرائی تھی اور اعلی حکام تک ہمارے مطالبات بھی پہنچائے تھے ۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ذریعے مرکزی سرکار، مرکزی وزیرِ داخلہ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیا ہیکہ ضلع پونچھ کے پولیس محکمہ کے سبکدوش ملازمین کے طبی اخراجات کو 300 سے 1000 روپے کرنے ، سبکدوش ملازمین کے بچوں کے لیے جموں کی طرح پونچھ میں بھی بارہویں جماعت تک پولیس اکیڈمی کے قیام، سبکدوش ملازمین کے بچوں کو پولیس میں بطور ایس پی او بھرتی کر انکے خاندانوں کی معاشی طور پر مدد کرنے و دیگر تمام مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سبکدوشی کے بعد پولیس کے ملازمین کو کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں