جموں کشمیر کے تمام اسکولوں میں اول سے دسویں جماعت تک ہندی پڑھانے کا منصوبہ 68

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں میں اول سے دسویں جماعت تک ہندی پڑھانے کا منصوبہ

سرینگر /10فروری/ تعلیمی نظام میں بہتری لانے کی ایک اور کوشش کے تحت جموں و کشمیر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ تمام اسکولوں میںاول سے دسویں جماعت تک کیلئے ہندی زبان پڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کیلئے مختلف طبقوں سے تجاویز طلب کر لی گئی ہے اور جلد ہی اس کو حمتی شکل دی جائے گی ۔سی این آئی کے مطابق جموں و کشمیر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ جموں کشمیر کے تمام اسکولوں میں اول سے دسویں جماعت تک کیلئے ہندی پڑھانے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی تمام اسکولوں میں ہندی زبان پڑھانے کیلئے کام شروع کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جے کے ایس سی ای آر ٹی نے اس ہفتے کے اوائل میں بنائی گئی کمیٹی سے تجاویز طلب کی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر نے ایک حکم میں جموں و کشمیر کے اسکولوں میں ہندی زبان کی تدریس اور سیکھنے کے طریقہ کار کی تجویز کے لیے آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔جس میں لکھا گیا ہے کہ اسکولوں میں پہلی سے دسویں جماعت تک ہندی زبان کو پڑھانے اور سیکھنے کا طریقہ کار تجویز کرنے کیلئے کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی ہے۔ حکم کے مطابق، کمیٹی کی سربراہی جے کے بی او ایس ای کے چیئرمین کریں گے اور اس کے بعد سات ممبران ہوں گے جن میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر، پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگرا شکشا، جے کے، جے کے بی او ایس ای کے ڈائریکٹر اکیڈمکس، جوائنٹ ڈائریکٹر ایس سی ای آر ٹی ڈویڑنل آفس جموں، جوائنٹ ڈائریکٹر ممبران میں شامل ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں