کرشی وگیان کیندر میں ہالسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ کے تحت واٹر ریسورس ڈیولپمنٹ پر تربیتی پروگرام 59

کرشی وگیان کیندر میں ہالسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ کے تحت واٹر ریسورس ڈیولپمنٹ پر تربیتی پروگرام

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ طاہر مصطفٰے ملک نے پروگرام کی صدارت کی

 

پونچھ// ندائے کشمیر/ماجد چوہدری

 

مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے کرشی وگیان کیندر کی جانب سے ہالسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت واٹر ریسورس ڈیولپمنٹ تربیتی پروگرام کی شروعات جمعہ کے روز دن کے گیارہ بجے کرشی وگیان کیندر کے مدیرِ اعلٰی ڈاکٹر اجے گپتا کی نگرانی میں ہوئی جس کے آغاز میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ طاہر مصطفٰے ملک نے کی جس میں محکمہ زراعت کے ضلع افسر کے علاوہ تحصیل، بلاک سطح کے ملازمین بھی شامل رہے جہاں زرعی شعبے میں ترقی و زرعی شعبے سے روزگار حاصل کرنے کے مواقع پیدا کرنے پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے اس شعبے میں مزید ترقی ، ذمہ داروں کو خود انحصار بنانے و خود مختار بنانے وہ زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اس پروگرام کے تحت پانی کو جمع کر اسکے ذریعے زرعی شعبہ مزید ترقی لانے پر زور دیا گیا۔
ڈاکٹر اجے گپتا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہالسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت یو ٹی کے تمام اضلاع میں پانچ ہزار تیرہ کروڑ روپے کی لاگت سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں 29 پروجیکٹ کے تحت کئی محکموں جس میں مچھلی پالن محکمہ، محکمہ زراعت، محکمہ باغبانی وغیرہ کے ملازمین کو زرعی شعبہ میں نئی تکنیک کے ذریعے ترقی حاصل کرنے، بارش کے پانی کو جمع کر اسکے ذریعہ زرعی شعبہ میں مزید ترقی حاصل کرنے و کسانوں کو مارکیٹ سے جوڑنے و روزگار پیدا کرنے کی تربیت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع میں بھی اس کی شروعات ہو چکی ہے جس میں تقریبا 7500 افراد کو تربیت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کرشی وگیان کیندرز میں یو ٹی بھر میں دو لاکھ سے زائد لوگوں کو تربیت دیں گے جس کی شروعات 6 فروری سے ہوچکی ہے اور اسکے ذریعے 2 کروڑ 80 لاکھ لوگوں کو زرعی، باغبانی و دیگر شعبوں میں تربیت فراہم کر تکنیکی صلاحیتوں سے مالا مال کر ذمہ داری سے منسلک افراد کو خود انحصار، خود مختار و مارکیٹنگ سے جوڑ ان شعبوں میں ماہر بنانا ہے تاکہ صحیح معنوں میں زرعی شعبہ میں ترقی ہو پائے اور لوگ اسی شعبے سے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کر پائیں۔انہوں نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں 200 سے زائد افسران و ملازمین کو ضلع میں اس ضمن میں تربیت دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں