پی ایس ایل8؛ کون کون سی فرنچائزز نے بیٹنگ کمپنیز سے معاہدے کررکھے ہیں؟ 90

پی ایس ایل8؛ کون کون سی فرنچائزز نے بیٹنگ کمپنیز سے معاہدے کررکھے ہیں؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں نامور فرنچائز نے بیٹنگ کمپنی (جُوا کھیلنے والی کمپنیز) سے معاہدے کرنے پر سابق کرکٹرز نے بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے 1×Bat کمپنی کو ٹائٹینیم اسپانسر کے طور سائن کیا ہے، جو ایک بیٹنگ سائٹ کا سروگیٹ برانڈ ہے جس کا نام 1×Bet ہے جیسے پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں پابندی کا سامنا ہے۔اسی طرح دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز نے بھی میلبٹ نامی کمپنی جبکہ ملتان سلطانز نے Wolf777 News نامی ویب سائٹ سے شراکت داری پر دستخط کیے ہیں تاہم Wolf777 نامی کمپنی ایک بیٹنگ کمپنی ہے، جو جوئے کو فروغ دینے کیلئے خبروں کی آڑ میں دیگر ناموں سے ویب سائٹس استعمال کرتی ہیں۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی MCW Sports نامی ویب سائٹ سے پلاٹینم اسپانسر کا معاہدہ کیا تاہم یہ بھی ایک بیٹنگ سائٹ MCW Casino کے نام سے سروگیٹ برانڈ ہے۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کو پہلے بھی بیٹنگ ویب سائٹ کے ساتھ معاہدے کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سابق کپتان راشد لطیف نے ڈومیسٹک ٹیموں اور پی ایس ایل فرنچائزز کو بیٹنگ کمپنی کو بطور اسپانسر سائن کرنے کی اجازت دینے پر پی سی بی پر تنقید کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں