’’عمر اکمل کو کوئی فرنچائز خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتی تھی‘‘، سابق کپتان 92

’’عمر اکمل کو کوئی فرنچائز خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتی تھی‘‘، سابق کپتان

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لے مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل کو بہت سی فرنچائزرز ڈرافٹنگ میں خریدنے پر دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عمر اکمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فرنچائز کا شکر گزار ہونا چاہیے ہے کہ خراب پرفارمنس کے باوجود انہیں دوبارہ موقع دیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ گلیڈی ایٹرز نے انکی فٹنس کے باوجود عمر اکمل کی بلےبازی کی صلاحیت دیکھی اور اسے ٹیم میں جگہ دی، دیگر فرنچائزز اکمل کو ڈرافٹنگ میں خریدنے پر رضا مند نہیں تھیں، کوئٹہ کی پیشکش بطور کھلاڑی ایک نعمت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کو کافی عرصے سے فٹنس کا مسئلہ ہے بطور بلے باز انہیں پسند کرتا ہوں لیکن عمر کو فٹنس پر بہت کام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ عمر اکمل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے، قبل ازیں پشاور زلمی کے خلاف نمائشی میچ میں بھی عمر اکمل محض 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں