دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان ماہ مارچ کے پہلے ہفتے سے شروع ہو نگے 85

دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان ماہ مارچ کے پہلے ہفتے سے شروع ہو نگے

برف کی زد میں آنے والے علاقوں میں امتحان ماہ اپریل میں علیحدہ سے لیا جائے گا / بورڈ جوئنٹ سیکرٹری

سرینگر /09فروری /دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحان ماہ مارچ کے پہلے ہفتے سے شروع ہو نگے کی بات کرتے ہوئے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے جوانٹ سیکرٹری نے بتایا کہ پہلے بارہویں جماعت کے امتحان شروع ہونگے اس کے بعد گیارہویں اور بعد میں دسویں جماعت کے امتحان ہونگے ۔ سی این آئی کے مطابق بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ امسال دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحان کا آغاز ماہ مارچ کے پہلے ہفتے سے ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مارچ میں پہلے بارہویں جماعت اس کے بعد گیارہویں اور بعد میں دسویں جماعت کے امتحانات کی شروع ہوگی اور امسال مجموعی طو رپر 2لاکھ کے قریب بچے ان امتحانات میں شامل ہو رہے ہیں ۔ جن کیلئے 2ہزار کے قریب امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے جوائنٹ سیکرٹری اعجاز احمد حقا ق نے کہا کہ امسال پہلی بار امتحانات مارچ سیشن میں منعقد ہونے والے ہیں جن کیلئے تمام تیاریاں کو حمتی شکل دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کا آغاز مارچ مہینے سے ہوگا اور پہلے مرحلے میں بارہویں جس کے بعد گیارہویں اور اس کے بعد دسویں جماعت کے امتحان کا انعقاد ہوگا جس کیلئے تیاریاں کی گئی ہے اور جلد ہی اس کیلئے ڈیٹ شیٹ منظر عام پر لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں جماعتوں کیلئے امتحان میں شامل ہونے والے طلبہ کی تعداد تقریبا 2لاکھ تک ہے اور اس کیلئے قریب 2ہزار امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ امتحان میں شامل ہونے والے امید واروں کی آسائش کیلئے ہیٹنگ سسٹم بھی نصب کیا جا چکا ہے جبکہ تمام سہولیات امتحانی مراکز پر دستیاب رکھی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کیلئے تمام تیاریوں کو حمتی شکل دی جا چکی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ برف والے علاقوں میں امتحانات کا انعقاد موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ ہی کیا جائے گا اور ماہ اپریل میں گریز سمیت دیگر برف والے علاقوں میں امتحان کا انعقاد کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں