سِری چند ٹاپ پہلگام میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوںکے مابین مسلح تصادم آرائی 89

کولگام انکاؤنٹر: ایک ملی ٹینٹ از جان،جے سی او سمیت تین اہلکارزخمی ، آپریشن جاری

سری نگر// کولگام میں جنگجوئوں اورفورسز کے درمیان تصادم آ رائی میں دو جنگجو مارے گئے ہیںجبکہ ایک جونیئر کمیشنڈ افسر (جے سی او) سمیت دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ نمایندے کے مطابق جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوج کی34 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک ٹیم مشترکہ ٹیم نے کولگام کے ارہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا۔ تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم جوں ہی جنگجوؤں کی جائے پناہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں موجود جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔مظاہرین نے انکائونٹر کے دوران فورسز کو الجھائے رکھنے کی کوششیں کی ،جس دوران مظاہرین نے مشتعل ہو کر فورسز پر پتھرائو کیا۔جوابی کارروائی کے دوران فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کی۔ ابتدا ئی طور تصادم میں ایک جنگجو جان بحق ہوا ۔ جنگجوئوں کی گو لیا ں لگنے سے فو ج کا ایک جونیئر کمیشنڈ افسر (جے سی او) سمیت دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے سر ینگر کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ معلوم ہواہے کہ محا صر ہ میں ایک مقامی جنگجو بھی پھنسا ہے اور اسکے رشتہ داروں کو جا ئے جھڑ پ پرلایا گیا جہاں اس کو سر ینڈر کرنے پر آ ماد ہ کیا جارہا تھا تاہم مذ کورہ جنگجو نے سر ینڈر کر نے سے انکار کردیا جس کے بعد طرفین کے مابین جھڑ پ شروع ہوئی ۔جس دوران دوسر ے جنگجو ئوں کے مار ے جانے کی بھی اطلاع ہے۔ تاہم ابھی اتک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں