سات دنوں کے اندر اندرکورئرایجنسیاں چلانے والے رجسٹریشن کرا ئے /ڈپٹی کمشنر 52

سات دنوں کے اندر اندرکورئرایجنسیاں چلانے والے رجسٹریشن کرا ئے /ڈپٹی کمشنر

سرینگر/ 08 فروری /سات دنوں کے اندر اندر غیرتسلیم شدہ کورئر ایجنسیوں کو رجسٹریشن دفتروں اور دوکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرینگر نے کہاکہ وقت گز رنے کے بعد غیرتسلیم شدہ کورئرایجنسیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق وادی کے اطراف واکناف میں کورئر ایجنسیاں بھی قائم کی گئی ہے اور بہت کم تعداد میں ایسی ایجنسیاں چلانے والوں نے رجسٹریشن کرائی ہے او روہ ذمہ داری کے ساتھ قوائدوضوابط کے تحت اپنی خدمات آسانی کے ساتھ انجام دے رہے ہے تاہم ایسی کئی ایجنسیاں بھی ہے جوغیرتسلیم شدہ ہے جوقوائد وضوابط کی خلاف ورزی کرکے قابل اعتراض شئے بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتی ہے اسی طرح کی شکایت ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر جاوید اسد نے تمام کورئر ایجنسیوں کوہدایت کی وہ قوائد وضوابط کے تحت اپنی رجسٹریشن کرائے دفتروں دوکانوں میں سی سی ٹی وی کمیرہ نصب کرے تاکہ اگرکبھی قانون نافزکرنے والے ادارے کوتحقیقات کرنی پڑے تو انہیں مشکلوں کاسامناناکرنا پڑے اور کورئرایجنسیوں چلانے والوں کوکسی پریشانی سے ناگزرنا پڑے ۔ڈپٹی کمشنر نے ایجنسیوں کے مالکان سے ہدایت کی کہ وہ سات دنوں کے اندر اندر قوائد ضوابط اور لوازمات پور اکرے تاکہ انہیں قانونی طو رپراپنے کام کوجاری رکھنے کی اجازت دی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں