83

ترکی میں دھماکے، 2 ہلاک 74 زخمی

ترکی میں ہونے والے دھماکوں میں اب تک 2 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہو ئے ہیں۔مانیٹرنگ کے مطابق ترکی کے صوبے سقاریہ کے گورنر کا کہنا ہے کہ دھماکے کل شام کے وقت ہاناک شہر میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں ہوئے ، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوئے۔ ابھی تک دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔دھماکے کے وقت فیکٹری میں 150 سے 200 افراد کام کررہے تھے۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت فیکٹری میں 10 ٹن آتش گیر مواد موجود تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں