امریکہ اور گجرات کی 2خاتون سیاح فوت 52

کرالہ پورہ میں دم گھٹنے کے باعث ایک ہی کنبے کے پانچ افراد لقمہ اجل

سرینگر /08فروری / کپواڑہ کے کرالہ پورہ میں دوران شب دم گھٹنے کے نتیجے میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک ہی کنبے کے پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ سی این آئی کے مطابق کپواڑہ کے کرالہ پورہ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب علاقے میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک کنبے کی دم گھنٹے کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے ۔ نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بجنور اتر پردیش کے رہنے والے ماجد انصاری کا کنبہ جو کرالپورہ میں کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا بدھ کی صبح گھر میں بے ہوش پایا گیا ۔ عین شاہدین کے مطابق جونہی ایک ہی کنبے کے پانچ افراد جن میںکچھ چھوٹے بچے بھی شامل تھے کے بے ہوش ہونے کی خبر پھیل گئی تو مقامی لوگوں نے انہیں نزدیکی طبی سنیٹر پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ممکنہ طو رپر دم گھٹنے کی وجہ سے ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کی موت ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کنبہ بجنور اترا پردیش کا رہائشی ہے اور وہ علاقے میں کرایہ پر رہائش پذیر تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت ماجد انصاری (35) ولد احمد حسین، ان کی اہلیہ سوہانہ خاتون (30)، ان کے بچے فیضان انصاری (4)، ابو زر (3) اور چند دن کا شیر خوار شامل ہیں۔بلاک میڈیکل افیسر کرالپورہ نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام افراد کی موت دم گھٹنے کا ممکنہ معاملہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے اور مکمل رپورٹ آنے کے بعد ہی تمام تفصیلات شیئر کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں