جو 60 سال میں نہیں ہو سکا، مودی نے 8 سال میں کر دکھایا 50

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر کے ہر گھر میں ترنگا لہرا رہا ہے / انوراگ ٹھاکر

سرینگر /08فروری /ایک وقت تک جب جموں کشمیر میں ترنگا لہرانا کافی مشکل تھا لیکن دفعہ 370کی منسوخی کے بعد ہر گھر ترنگا لہرایا جا رہا ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ انہیں ایک بار جموں کشمیر میں ترنگا لہرانے کے جرم میں جیل بھیجا گیا تھا۔ سی این آئی آئی آئی ٹی گوہاٹی میں G20کے تحت پہلے میٹنگ میں بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر میں قومی پرچم لہرانے پر کوئی پابندی نہیں ہے کہا کہ انہیں ایک بار یونین میں ترنگا لہرانے کے جرم میں جیل بھیجا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں سال2010 سے 2017 تک بی جے پی یوتھ ونگ کے صدر کے طور پر سب سے زیادہ عرصے تک خدمات انجام دے رہا تھا۔ میں نے قومی پرچم لہرانے کے لیے کولکتہ سے کشمیر تک یاترا کی۔ مجھے جموں و کشمیر میں قومی پرچم لہرانے کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا۔ لیکن آج میں دیکھ رہا ہوں کہ جموں اور کشمیر ایک مختلف علاقہ ہے جس میں ایسی کوئی پابندیاں نہیں ہیں۔ وزیر نے مزید کہا کہ اگست 2019 کے بعد، جب مرکزی حکومت نے دفعہ 370کو منسوخ کیاتو اب اس علاقے میں ایسی کوئی پابندیاں نہیں ہیں۔ٹھاکر نے کہا ’’جموں و کشمیر میں قومی پرچم لہرانا بھی مشکل تھا۔ لیکن آرٹیکل دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد، آپ گزشتہ سال ’ہر گھر ترنگا‘ پروگرام کے دوران دیکھ سکتے تھے، کشمیر میں ہر گھر پر ایک ترنگا لہرایا گیا تھا،‘‘ ۔ تین روزہ اجلاس میں جی 20 ممالک کے 150 سے زائد یوتھ مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ان تقریبات میں کالج اور یونیورسٹی کے 12,000 سے زائد طلباء کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں