لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو کا 17 سالہ بیٹا بارسلونا سے معاہدے کے قریب 92

لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو کا 17 سالہ بیٹا بارسلونا سے معاہدے کے قریب

معروف برازیلی فٹبالر رونالڈینو کے 17 سالہ بیٹے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سے معاہدہ کرسکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دو بار فیفا ورلڈکپ میں برازیلین ٹیم کی نمائندگی کرنے والے رونالڈینو کے 17 سالہ بیٹے جواؤ مینڈس نے ٹرائل پاس کرلیا ہے جس کے بعد اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سے معاہدے ہوسکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جواؤ مینڈس معاہدہ حاصل کرنے کیلئے گزشتہ ماہ سے ٹریننگ کررہے تھے جبکہ انکی نگرانی بارسلونا کے صدر جان لاپورٹا اور ایجنٹ رابرٹو ڈی اسس نے کی تھی۔سابق فٹبالر رونالڈینو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارسلونا میرے بیٹے کو سائن کرے گا، کلب ہمیشہ میری زندگی کے قریب ہے۔نوجوان اسٹرائیکر مینڈس کے والد رونالڈینو نے سال 2003 سے 2008 کے دوران اسپینش کلب بارسلونا سے منسلک رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے 207 میچز میں 94 گولز اسکور کیے جبکہ 70 گولز میں معاونت فراہم کی تھی۔سابق اسٹرائیکر رونالڈینو نے بارسلونا کو چھوڑ کر اے سی میلان کلب جوائن کیا تب وہ چیمپئنز لیگ، 2 ہسپانوی سپر کپ اور دو لیگ ٹائٹل اپنے نام کرچکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں