نئی دہلی — //بھارت کے طبی ادارے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کا کہنا ہے کہ بھارت میں تیار کردہ کرونا وائرس کی پہلی ویکسین رواں سال 15 اگست تک متعارف کرائی جاسکتی ہے۔مانیٹرنگ کے مطابق ‘کو ویکسین نامی ویکسین کا جانوروں پر تجربہ کامیاب رہا اور اس کے انسانوں پر تجربے کے لیے ایک درجن اداروں کو منتخب کیا گیا ہے۔آئی سی ایم آر کا مزید کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ‘بھارت بائیوٹیک انٹرنیشنل لمیٹڈ‘ کے ساتھ مل کر کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ تاہم اس ویکسین کے تجربے کا حتمی نتیجہ تجربے کے لیے منتخب کردہ اداروں کے تعاون پر منحصر ہے۔طبی ادارے کے مطابق مذکورہ اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ترجیحی بنیاد پر اپنی کارروائیاں تیز کردیں۔خیال رہے کہ دنیا کے کئی ملک کرونا وائرس ویکیسن تیار کر رہے ہیں۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک اس وبا سے بچاؤ کے لیے مستند ویکسین تیار کر لی جائے گی۔
183
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
