قمر واری سرینگر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک شہری جھلس کر جابحق 62

قمر واری سرینگر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک شہری جھلس کر جابحق

سرینگر/7فروری / قمر واری سرینگر میں منگل کی صبح اس وقت کہرام مچ گیا جب آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک شہری جھلس کر جابحق ہو گیا ہے۔سی این ایس کے مطابق، بشیر احمد بابا ولد عبدالغنی ساکن مارواڑی اپنی رہائش گاہ پر آگ لگنے کی وجہ سے شدید جھلس گیا جس کجے بعدان کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔ قانونی لوازما ت صدر اسپتال میں ہی پورے کئے گئے جب اس کی موت کی خبر اسکے گھر تک پہنچ گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔دریں اثنا پولیس کی ایف ایس ایل ٹیم کو موقع پر بلایا گیا ہے اور آگ لگنے کے اس واقعے کا سبب جاننے کیلئے نمونے حاصل کئے ہیں۔ادھر لولاب علاقے میں منگل کی علی الصبح ا?گ کی ایک واردات میں ایک دو منزلہ مکان خاکستر ہوگیا۔ کپوارہ کے ککڈ پتی لولاب علاقے میں منگل کی علی الصبح قریب چار بجے نذیر احمد خان نامی ایک شخص کے دو منزلہ مکان میں آگ لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ گرچہ فائر ٹنڈرس اطلاع موصول ہوتے ہی جائے واردات پر پہنچے تاہم آگ کے شعلوں نے مکان کو اپنی لپیٹ میں کر خاکستر کر دیا تھا۔آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں