92

دنیا میں ترقی کی جنگ کا دور چل رہا ہے:نریندر مودی

لیہہ// وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دنیا میں توسیع پسندی کی جنگ کا زمانہ ختم ہوچکا ہے بلکہ ترقی کی جنگ کا دور چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ توسیع پسندی کی جنگ لڑنے والوں کو یا تو ہمیشہ شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے یا واپس لوٹنا پڑا ہے۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں جمعہ کے روز ‘نمو’ نامی فارورڈ علاقے میں فوجی جوانوں سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے چین کا نام لئے بغیر کہا: ‘توسیع پسندی کی جنگ کا دور ختم ہوچکا ہے اور آج ترقی کی جنگ کا دور چل رہا ہے اور تیزی سے بدلتے ہوئے وقت میں ترقی کی جنگ ہی اہمیت کی حامل ہے’۔وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں توسیع پسندی نے انسانیت کو سب سے نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا: ‘توسیع پسندی کا جنون جس پر بھی سوار ہوا ہے اس نے عالمی امن کے لئے خطرہ پیدا کیا ہے۔ ایسی طاقتیں مٹ گئی ہیں یا اپنا راستہ بدلنے کے لئے مجبور ہوگئی ہیں’۔وزیر اعظم مودی نے فوجی جوانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ اور آپ کے ساتھیوں نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اس سے دنیا میں بھارت کی طاقت کا پیغام پھیل گیا ہے، آپ کا حوصلہ ان پہاڑیوں سے بھی بلند ہے جن پر آپ دیش کے تحفظ کے لئے مامور ہیں۔انہوں نے کہا: ‘آپ کا یہ حوصلہ اور بھارت ماتا کی حفاظت کے تئیں آپ کا تعاون انمول ہے۔ جن کٹھن حالات میں، جس اونچائی پر آپ ماں بھارتی کی ڈھال بن کر کے اس کی حفاظت کرتے ہیں، اس کی خدمت کرتے ہیں۔ اس بھارت ماتا کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا’۔انہوں نے کہا: ‘آپ کا حوصلہ اس اونچائی سے بھی اونچا ہے جہاں آپ تعینات ہیں۔ آپ کا حوصلہ اس وادی سے بھی سخت ہے جس کو آپ روز اپنے قدموں سے ناپتے ہیں۔ آپ کی طاقت ان چٹانوں جیسی مضبوط ہے جو آپ کے ارد گرد کھڑی ہیں۔ آج آپ کے بیچ آکر میں اس کو محسوس کررہا ہوں’۔ وزیر اعظم نے فوجیوں سے کہا: ‘جب ملک کی حفاظت آپ کی ہاتھوں میں ہے۔ آپ کے مضبوط ارادوں میں ہے۔ تو ایک اٹوٹ بھروسہ ہے۔ صرف مجھے نہیں پورے ملک کو ہے اور پورا ملک مطمئن بھی ہے۔آپ جب سرحد پر ڈٹے ہیں تو یہی بھروسہ ہر ایک بھارتی شہری کو دن رات کام کرنے کے کی ہمت دیتی ہے’۔ انہوں نے کہا: ‘ابھی جو آپ نے اور آپ کے ساتھیوں نے بہادری دکھائی ہے اس نے پوری دنیا میں یہ پیغام بھیجا ہے کہ بھارت کی طاقت کیا ہے۔ میں میرے سامنے خواتین فوجیوں کو بھی دیکھ رہا ہوں۔ جنگ کے میدان میں بھی اور سرحد پر بھی۔ یہ اپنے آپ کو جوش و جذبہ دیتا ہے’۔ وادی گلوان میں جاں بحق ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ‘میں گلوان وادی میں شہید ہوئے اپنے بہادر جوانوں کو بھی ایک بار پھر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان میں جنوب، شمال، مشرق اور مغرب غرض ملک کے ہر کونے کے بہادروں نے اپنی بہادری دکھائی’۔ انہوں نے کہا: ‘ان کے حوصلے اور بہادری پر دھرتی ان کا جے جے کار کرتی ہے۔ آج ان بیس بہادر فوجیوں کو ملک کا ہر شہری خراج عقیدت پیش کرتا تھا۔ انہیں سلام پیش کرتا ہے۔ آپ ہر ایک شہری کی چھاتی آپ کی بہادری کی وجہ سے چوڑی ہے’۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لداخ میں قائم فوج کی 14 ویں کور سے وابستہ جوانوں کی بہادری کی باتیں ہر جگہ ہورہی ہیں اور آپ کی بہادری اور حوصلے کی کہانیوں کی باز گشت بھارت کے ہر گھر میں سنائی دے رہی ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘آپ کی بہادری کے قصے تو ہر طرف ہیں۔ دنیا نے آپ کی بہادری دیکھی ہے۔ آپ کے بہادری کے قصے گھر گھر میں گونج رہے ہیں۔ بھارت ماتا کے دشمنوں نے آپ کا فائر بھی دیکھا ہے اور فیوری بھی دیکھی ہے’۔ موصوف وزیر اعظم نے کہا کہ جو کمزور ہوتے ہیں وہ کبھی بھی قیام امن کی پہل نہیں کرتے ہیں کیونکہ امن قائم کرنے کے لئے کی جانے والی پہل کی بنیادی شرط بہادری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جنگ ہوئی ہے یا امن رہا ہے ہمیشہ بہادروں کو فتح سے ہمکنار ہوتا ہوا دیکھا گیا ہیاور ہم نے ہمیشہ انسانیت کی بقا کے لئے کام کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا: ‘دنیا میں انسانیت کی بقا کے لئے امن اور دوستی کو ہر ایک نے مقدم سمجھتا ہے۔ ہر کوئی مانتا ہے کہ وہ ضروری ہے۔ لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ کمزور امن کی پہل نہیں کرسکتا۔ عالمی جنگ ہو یا امن کی بات۔ جب بھی ضرورت پڑی ہے۔ دنیا نے ہمارے فوجیوں کی جدوجہد بھی دیکھی ہے اور عالمی امن کے لئے ان کی کوششوں کو محسوس بھی کیا ہے’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سرحدی علاقوں میں انفراسٹرکچر اور دوسرے خرچہ جات میں تین گنا اضافہ کیا ہے۔یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں