پونچھ شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق 75

پونچھ شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق

اسکولی بچے و بزرگ افراد خوف میں، انتظامیہ نیند کے آغوش میں

 

ندائے کشمیر/ماجد چوہدری

پونچھ// مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہرِ خاص میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے ۔ ہر چوک و چوراہے پر کتوں نے قبضہ کر رکھا ہے جس سے صبح کے وقت اسکولی بچوں کو و صبح و شام کی سیر و تفریح پر نکلے عام شہریوں و بزرگوں کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
منگل کے روز ایک شخص کو آوارہ کتے نے کاٹ لیا جس کی وجہ سے اس نے اہسپتال کا رخ کیا اور پونچھ انتظامیہ بالخصوص میونسپلٹی پونچھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں عام شہریوں کی جان کی کوئی پرواہ نہیں ۔
ایک اور شہری نے کہا کہ محکمہ میونسپلٹی کو اس ضمن میں ایک ٹیم تشکیل دینی چاہیے جو آوارہ کتوں کی نس بندی کرے اور انکی بڑھتی آبادی پر قابو پانے کے لیے کوئی جامع پالیسی مرتب کریں تاکہ عام شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ ہو پائے۔
لوگوں نے کہا کہ انتظامیہ نیند کے آغوش میں ہے اور یہاں عام راہگیروں، بزرگوں و بچوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے جس کو لیکر انہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ محکمہ میونسپلٹی و میونسپل کونسل پونچھ کو ہدایت جاری کریں کہ وہ آوارہ کتوں کی آبادی پر قابو پانے کے لئے ایک جامع پلان بنائیں تاکہ عام لوگوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں