ترکی اور شام میں قیامت خیز زلزلہ ،ہر سو خوف وہراس اور چیخ و پُکار 137

 ترکی اور شام میں قیامت خیز زلزلہ ،ہر سو خوف وہراس اور چیخ و پُکار

تقریباً ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

سرینگر/06جنوری/ترکی اور شام سمیت مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں سوموار کی صبح زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت7اعشاریہ 8ریکارڈ کی گئی جس میں ابھی تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جس کی وجہ سے وہاں قیامت صغرا بپا ہوئی ہے ۔ زلزلہ کے بعد ہر طرف چیخ و پُکار اور آہ و بکا کی صدائیں سنائی دے رہی تھیں ۔ ادھر سرکاری ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزلہ کی وجہ سے کافی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ترکی اور شام سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی علاقوں میں میں پیر یعنی 6 فروری کی صبح دو طاقتور زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ کی شدت 7اعشاریہ 8ریکارڈ کی گئی ۔ شدت کی زلزلہ سے ہلاکتوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ترکی کے شہر اڈانا میں سب سے زیادہ تباہی دیکھی جا رہی ہے جہاں سے خبریں ہیں کہ کئی 17 منزلہ اور 14 منزلہ عمارتیں گر گئیں۔رپورٹس کے مطابق اب تک کل 1000 افراد کی ہلاکت کی خبریں منظر عام پر آ چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق مالٹا اور سینلو عرفا سے ہے۔ ترکی کے شہر اڈانا میں 17 منزلہ اور 14 منزلہ عمارتیں گر گئیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔زلزلے کے پہلے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر محسوس کیے گئے اور اس کے چند منٹ بعد وسطی ترکی میں دوسرے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ترکی میں آنے والے اس زلزلے کی شدت ری ایکٹر اسکیل 7.8 پر ریکارڈ کی گئی۔ یہ زلزلہ جنوبی ترکی میں آیا۔ یہاں کئی اپارٹمنٹس منہدم ہو چکے ہیں۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کو کہا گیا ہے۔ ساتھ ہی زلزلے کے بعد ترکی نے بین الاقوامی امداد کی اپیل کی ہے۔بی این او نیوز کے مطابق شام میں بھی بڑا نقصان ہوا ہے۔ یہاں اب تک 86 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہو چکے ہیں۔ ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان شوئیلو نے کہا کہ زلزلے سے ملک کے 10 شہروں پر بڑا اثر پڑا ہے۔بی این او نیوز کے مطابق ترکی کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ طاقتور زلزلے کے بعد ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر آ رہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ کئی عمارتوں کے گرنے اور کئی افراد کے ملبے میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہاں تک کہ لوگوں کو چیختے چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں