92

2دنوں میںکوروناوائرس میں مبتلاء 13افراد کی موت واقعہ/جموں وکشمیر میں114قیمتی جانوں کااتلاف

سری نگر :۲، جولائی:گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس میں مبتلائ13مریضوں کی موت واقعہ ہونے کے بعدایک مرتبہ پھرعوام میں تشویش پیداہوگئی ہے ۔بدھ کے روز 6اورجمعرات کومزید7افراد کے دم توڑجانے کے بعدجموں وکشمیر میں مہلک وائرس میں مبتلاء ہوکر مرنے والے افراد کی تعداد 114تک پہنچ چکی ہے ،جن میں سے101متوفین کاتعلق کشمیر وادی اورباقی13صوبہ جموں سے تعلق رکھتے تھے ۔جمعرات کے روز ہونے والی پہلی2کورونا اموات کولگام ضلع کے یاری پوری کولگام اورسوپور بارہمولہ کے ایک شہریوںکی تھیں جبکہ دوسری 2 ہلاکتیں بتہ مالو سری نگراور بڈگام کے شہریوں کی تھیں۔حکام کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کا ایک55سالہ شہری اور شمالی کشمیر بارہمولہ کا65سالہ شہری شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈکل سائنسز صورہ میں چل بسے۔حکام نے بتایاکہ کولگام کے یاری پورہ علاقے کا شہری22جون سے اسپتال میں داخل تھا۔ وہ ہائی بلڈ پریشر ،ذیابطیس وغیرہ امراض میں مبتلاء تھا اور وہ دوران شب انتقال کرگیا۔اسی طرح بارہمولہ ضلع کے سوپورعلاقہ کا شہری بھی10 روز تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔حکام کے مطابق فردوس آباد بتہ مالوسری نگر کی ایک73سالہ خاتون کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ جاں بحق ہوگئی۔اسی طرح بڈگام کا ایک75سالہ شہری بھی صدر اسپتال میں ہی انتقال کرگیا۔ حکام کے مطابق دونوں کئی امراض میں مبتلاء تھے اور دونوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس دوران کولگام کے ایک 65سالہ شہری کی جمعرات کوصورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں موت واقعہ ہوئی ۔انسٹی چیوٹ کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ65سالہ شہری یہاں گزشتہ کئی دنوں سے زیرعلاج تھا۔انہوں نے بتایاکہ دیگرکچھ امراض کیساتھ ساتھ65سالہ شخص کوروناوائرس میں بھی مبتلاء تھا،اورجمعرات کووہ یہاں دم توڑ بیٹھا۔ادھر جمعرات کوبعددوپہر سی ڈی اسپتال سری نگرمیں شہرخاص کاایک60سالہ شہری دم توڑ بیٹھاجبکہ کولگام کے65سالہ شہری کی صدراسپتال میں موت واقعہ ہوئی ۔ سی ڈی اسپتال سری نگرکے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایاکہ شہرخاص کے حبہ کدل کارہنے والاایک60سالہ شخص یہاں29جون سے زیرعلاج تھا۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ شخص زیابطیس وہائی بلڈ پریشر کے علاوہ کورونامرض میں بھی مبتلاء تھا ۔اُدھرصدراسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیرچودھری نے بتایاکہ کولگام کارہنے والاایک65سالہ شہری یہاں چل بسا۔انہوںنے بتایاکہ مذکورہ شخص نمونیہ مرض میں مبتلاء ہونے کیساتھ ساتھ کوروناوائرس کی زدمیں بھی آگیاتھا۔انہوںنے کہاکہ مذکورہ شخص کوصدراسپتال میں یکم جولائی کوداخل کیاگیا تھا اورآج اسکی موت واقعہ ہوئی ۔خیال رہے بدھ کے روز کورونا وائرس نے6افراد کو نگل لیا تھاجن میں سے ایک جموں جبکہ 5کشمیر میں فوت ہوئے۔ بدھ کو کشمیر میں فوت ہونے والے 5افراد میں سے 3 سکمز صورہ جبکہ2معمر افراد سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں فوت ہوئے۔ سکمز صورہ میںعید گاہ سرینگر سے تعلق رکھنے والی 50سالہ خاتون فوت ہوگئی۔بدھ کے روزSKIMSمیں ہی کنڈی کپوارہ سے تعلق رکھنے والی ایک50سالہ خاتون بھی وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئی۔سکمز میںہی بدھ کو ہونے والی تیسری موت شانگس اننت ناگ کے رہنے والے ایک 45سالہ شخص کی ہوئی۔سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں بھی بدھ کے روز2معمر شخص وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔جن میں ایک کا تعلق سوپور بارہمولہ جبکہ ایک کا تعلق بجبہاڑہ سے تھا۔ادھر کمانڈ اسپتال ادھمپور میں بدھ کی شام شمع چیک علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک 54سالہ شخص بھی کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ مزید7اموات کے بعدجموں وکشمیرمیں کوروناوائرس میں مبتلاء ہوکر مرنے والے افرادکی کل تعداد 114تک پہنچ گئی ،جن میں سے 101کاتعلق کشمیر وادی کے مختلف اضلاع اور13متوفین کاتعلق صوبہ جموں سے تھا۔ وادی میں سب سے زیادہ یعنی27اموات سرینگر میں ہوئی ہیں ۔اموات کے معاملے میں شمالی ضلع بارہمولہ دوسرے نمبرپرہے ،جہاں کوروناوائرس نے ابتک18افرادکی جان لی ہے ۔ کولگام ضلع میں15، شوپیان میں12، بڈگام ضلع میں 8،جموںمیں 7 ،اننت ناگ میں11،کپوارہ ضلع میں6، پلوامہ میں4 ، جبکہ بانڈی پورہ ،اودھم پور ،راجوری ،کٹھوعہ ،پونچھ اورڈوڈہ اضلاع میں کوروناوائرس میںمبتلاء ایک ایک متاثرہ شخص کی موت واقعہ ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں