تیر واں قومی یومِ رائے دہندگان سرحدی ضلع پونچھ میں جوش و خروش سے منایا گیا ۔ 73

تیر واں قومی یومِ رائے دہندگان سرحدی ضلع پونچھ میں جوش و خروش سے منایا گیا

عوام میں انتخابی بیداری پیدا کرنے کے لیے طلباء و طالبات پر مشتمل ریلی کو ڈی سی پونچھ نے ہری جھنڈی دکھا کر کیا روانہ۔

ماجد چوہدری /ندائے کشمیر

پونچھ/ ۲۵ جنوری /مرکزی زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں ملک بھر کی طرح 13 واں قومی یومِ رائے دہندگان بڑے جوش و خروش سے منایا گیا جبکہ اس موقع پر عوام میں انتخابی بیداری پیدا کرنے کے لیے طلباء و طالبات و آنگن وادی ورکران پر مشتمل ایک ریلی کو ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ جوکہ ضلع الیکشن آفیسر بھی ہیں نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تاکہ عوام کو انتخابی عمل سے متعلق بیدار کیا جا سکے۔اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ طاہر مصطفٰے ملک، چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ بشمبر داس ، نائب تحصیلدار و انچارج الیکشن آفیسر، پرنسپل دینا ناتھ رفیق گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری اسکول پونچھ، کالج و اسکولی بچوں، اساتذہ و دیگر کئی محکموں کے افسران و ملازمین شامل رہے ۔اسکولی بچوں نے اپنے ہاتھوں میں تختیاں لیے ہوئے تختیوں پر لکھے بیداری پیدا کرنے والے الفاظوں کو دہراتے و لوگوں کو بیدار کرتے ہوئے ڈی سی آفس سے کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ تک ریلی نکالی جس کے بعد وہاں ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور انتخابی عمل پر مقررین کے ذریعے تفصیلی روشنی ڈالی گئی جسے وہاں پر موجود حاضرین نے سماعت کیا ۔اس کے علاوہ تمام محکموں کے اعلی عہدیداران کی زیرِ سرپرستی حلفیہ تقریبات کا انعقاد کر یومِ رائے دہندگان کے حوالے سے حلف بھی لیے گئے۔یاد رہے کہ 2011 سے، بھارت کے انتخابی کمیشن کے یوم تاسیس، یعنی 25 جنوری 1950 کو پورے ملک میں ہر سال 25 جنوری کو قومی ووٹرز ڈے منایا جاتا ہے۔ این وی ڈی جشن کا بنیادی مقصد لوگوں میں انتخابی بیداری پیدا کرنا ہے۔ شہریوں اور انہیں انتخابی عمل میں حصہ لینے کی ترغیب دینا ، ملک کے ووٹروں کے لیے وقف، قومی ووٹرز ڈے کا استعمال، ووٹرز کے اندراج کی سہولت کے لیے بھی کیا جاتا ہے، خاص طور پر نئے اہل نوجوان ووٹرز کے لیے ، نئے ووٹروں کو مبارکباد دی جاتی ہے اور ان کا انتخابی تصویری شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) ملک بھر میں منعقد ہونے والے این وی ڈی کے پروگراموں میں دیا جاتا ہے۔این وی ڈی قومی، ریاستی، ضلع، حلقہ اور پولنگ بوتھ کی سطح پر منایا جاتا ہے، جو اسے ملک کے سب سے بڑے جشن میں سے ایک بناتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں