120

پرویز مانوس کا پہاڑی شعری مجموعہ درد گلاباں نے کی رسم اجرائی

زبان و ادب کا فروغ احسن معاشرے کی نشونما کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل/ڈاکٹر اصغر سامون

سرینگر؍2 ،جولائی؍پرنسپل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر اصغر حسین ساموں نے کہا ہے کہ زبان و ادب کا فروغ ایک احسن معاشرے کی نشو نما کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے اورنئی نسل میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں اپنے ادبی اور ثقافتی ورثے سے جوڑے رکھنا بے حد لازمی ہے _ڈاکٹر اصغر حسین ساموں سول سیکرٹریٹ سرینگر کے میٹینگ ہال میں ایک سادہ مگر پُر وقار تقریب کے دوران بول رہے تھے _تقریب میں ریاست کے نامور قلمکار پوریز مانوس کے پہاڑی شعری مجموعہ (درد گلاباں نے )کی رسمِ اجراء انجام دی گئی _۔اس موقعے پر ناظم تعلیمات محمد یونس ملک نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی جبکہ تقریب میں نامور ادیب نور شاہ،ڈائریکٹر نیوز آل انڈیا ریڈیو سرینگر مشتاق احمد تانترے ،سابق ڈی ڈی جی دُور درشن کیندر سرینگر سلا الدین بجاڑ ،معروف فلم میکر مشتاق علی احمد خان ،معروف ادیب شبنم تلگامی اور زبیر قریشی شامل تھے _۔اس موقعے پر بولتے ہوئے ڈاکٹر اصغر حسین ساموں نے مقامی زبانوں کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان زبانوں خاص کر پہاڑی زبان میں لکھے جانے والے ادب کو اسکول لائبریریوں میں محفوظ کیا جائے گا ،انہوں نے ناظم تعلیمات کو اس ضمن میں موثر اقدامات کرنے کی تلقین کی انہوں نے کہا کہ مقامی زبانیں بہت اہم ہیں اور ان کی ترویج کے لئے ہر ادیب کو آگے آنا ہوگا _انہوں نے کہا کہ پہاڑی زبان بہت شیریں زبان ہے اور اس کا ادب بے مثال ہے _۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2007 میں اجراء کئے گئے حکم نامے جا کی رو سے پہاڑی زبان کو تدریسی عمل میں شامل کیا جانا مطلوب تھا پر جلد ہی عمل در آمد کیا جائے گا _انےنے پرویز مانوس کی ادبی کاوشوں کو سراہتے کہا کہ ہر استاد کو ان کے نقش قدم پر چل کر نونہالوں میں صلاحیتیں تلاش کرنا چاہیے ورنہ یہ کتابوں کی آخری صدی ہوگی اسکول میں سے ہی فنونِ لطیفہ کے ماہر نکل سکتے ہیں جو آگے چل کر ہماری ادبی وراثت کے امین ہونگے _اس موقعے پر پرویز مانوس کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے مقررین نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی _ پرویز مانوس اب تک اردو اور پہاڑی زبان میں بیس کتب تخلیق کر چکے ہیں اور گئی ادبی تنظیموں نے انہیں اعزازات سے بھی نوازا ہے ،اس موقعے پرنظامت کے فرائض زبیر قریشی نے انجام دئیے اور اختتام پر مہمانو کا شریہ ادا کیا،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں