پولیس پبلک سکول سرینگر کی طالبہ نے گولڈ میڈل جیتا
پلوامہ/ تنہا ایاز/ ندائے کشمیر/رہمو پلوامہ اور متری گام علاقے سے تعلق رکھنے والے دو معصوم بچوں نے اپنے علاقے اور ضلع پلوامہ کا نام روشن کیا۔حال ہی میں انہوں نے مہاراشٹرا میں منعقدہ 10 ویں سب جونیئر اور جونیئر بوائز اینڈ گرلز نیشنل پینکاک سلات چیمپئن شپ 2022,23 میں گولڈ اور سلور میڈل حاصل کیا۔تفصیلات کے مطابق کڈس کنگڈم پبلک سکول پلوامہ میں زیر تعلیم دو طالب علموں زاہد ایوب اور منتظر نثار نے مہاراشٹرا میں نیشنل پینکاک سلات چیمپئن شپ میں گولڈ اور سلور میڈل جیت کر اپنے سکول کا نام روشن کیا۔گولڈ میڈل حاصل کرنے والا زاہد ایوب ولد محمد ایوب متری گام پلوامہ علاقے سے تعلق رکھتا ہے جبکہ رہمو علاقے سے تعلق رکھنے والے منتظر نثار نے سلور میڈل حاصل کیا۔ دونوںبچے 7 ویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔ دونوں کمسن بچوں نے مہاراشٹرا میں 10ویں سب جونیئر اور جونیئر بوائز اینڈ گرلز نیشنل پینکاک سلات چیمپئن شپ 2022,23 میں گولڈ اور سلور میڈل حاصل کر کے نہ صرف اپنے سکول اور علاقے کا نام روشن کیا بلکہ ضلع پلوامہ کا نام بھی روشن کیا۔ادھر سکول انتظامیہ نے بچوں کے اس کارنامے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پینکاک سلات چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھا کر اسکول کے ساتھ ساتھ پلوامہ کا نام روشن کیا۔ادھر پلوامہ کے نوجوان سپورٹس پرموٹر مرتضی رحیم نے پلوامہ کے ان دو بچوں اور دیگر کھلاڑیوں جنہوں نے قومی سطح پر ضلع پلوامہ کا نام روشن کیا ہے کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بچوں کی بھر پور حوصلہ افزائی ہونی چاہئے تاکہ ان کا ٹیلنٹ باہر آسکے۔ انہوں نے ترقیاتی کمشنر پلوامہ اور یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس پلوامہ سے اپیل کی ہے کہ ایسے بچوں کی مالی مدد کریں۔ادھر جموں کشمیر پولیس پبلک سکول بمنہ سرینگر کی 7 سالہ طالبہ نے اسی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کر کے سکول اور اپنے علاقے کا نام روشن کیا۔
