گلشن کلچرل فورم کشمیر کا تعزیتی اجلاس 141

شکیل آزاد کی والدہ انتقال کرگئیں

ندائے کشمیر کے مدیر اعلی معراج الدین فراز اور شاعر عبدالرحمن فدا کا اظہار تعزیت

مرحومہ بلند پایہ شاعر اور صحافی عبدالرحمن آزاد کی اہلیہ تھیں

پلوامہ/ ندائے کشمیر نیوز / یہ خبر انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ ضلع پلوامہ کے معروف شاعر اور قلمکار شکیل آزاد کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔ان کی وفات پر سماج کے مختلف طبقوں نے زبردست دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ندائے کشمیر کے ایڈیٹر معراج الدین فراز نے شکیل آزاد کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے۔ اس دوران وادی کے نامور شاعر ادیب اور قلمکار عبدل رحمان فدا نے بلند پایہ شاعر اور صحافی مرحوم عبدالرحمن آزاد کی اہلیہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین خاص کر شکیل آزاد اور نذیر آزاد کے ساتھ تعزیت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں