کویت میں مقیم غیرملکیوں کو آن لائن عمرہ ویزا کی سہولت مل گئی 78

کویت میں مقیم غیرملکیوں کو آن لائن عمرہ ویزا کی سہولت مل گئی

کویت سٹی 21 جنوری 2023: خلیجی ملک کویت میں مقیم غیرملکیوں کو آن لائن عمرہ ویزا حاصل کرنے کی سہولت مل گئی، غیرملکی اپنے بائیو میٹرک ڈیٹا کو رجسٹر کرکے الیکٹرانک طور پر عمرہ ویزہ حاصل کرسکتے ہیں، فنگر پرنٹ رجسٹریشن 5 ممالک کے عازمین کے لیے لاگو ہے۔ گلف نیوز کے مطابق کویتی وزارت اوقاف و اسلامی امور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کویت کے غیرملکی باشندے اب اپنے بائیو میٹرک ڈیٹا کو رجسٹر کرکے الیکٹرانک طور پر عمرہ ویزے حاصل کر سکیں گے، سعودی عرب نے عمرہ کرنے کے خواہشمند کویت کے رہائشیوں کو اپنے بائیو میٹرک ڈیٹا کے اندراج کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں پانچ ممالک کے افراد کے فنگر پرنٹ رجسٹریشن بھی شامل ہے، تاکہ ان کی مکہ اور مدینہ میں آمد سے قبل عمرہ ویزے کے اجراء کے طریقہ کار کو الیکٹرانک طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔

 

خروج نہائی لگا ہے مگر اقامہ ایکسپائر، سفر کیا جاسکتا ہے؟ | Urdu News – اردو نیوز
غیرملکی اپنے بائیو میٹرک ڈیٹا کو رجسٹر کرکے الیکٹرانک طور پر ویزا حاصل کرسکتے ہیں

معلوم ہوا ہے کہ فنگر پرنٹ رجسٹریشن فی الحال برطانیہ، تیونس، کویت، ملائیشیا اور بنگلہ دیش سے آنے والے تمام عازمین پر لاگو ہے، ان افراد کو سعودی ویزا بائیو ایپ استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی، جو مسلمانوں کے اہم مقامات پر جانے کے لیے ویزا کی درخواست، فنگر پرنٹ رجسٹریشن اور بائیو میٹرک ڈیٹا جمع کرانے کی اجازت دیتی ہے، بائیو میٹرک رجسٹریشن میں چہرے، آنکھوں کی شناخت کے ساتھ انگلیوں کے نشانات اور ایپ کے ذریعے پاسپورٹ جمع کروانا بھی شامل ہے، ایپ پر بائیو میٹرک ڈیٹا کی رجسٹریشن چار مراحل کے ذریعے مکمل ہوتی ہے، جن میں خودکار پاسپورٹ پڑھنا، ویزا کی قسم کا تعین کرنا، چہرے کی تصویر لینا اور فنگر پرنٹ لینا شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ نئی ایپ کا اجراء سعودی حکومت کے موبائل آلات کے ذریعے بائیو میٹرک اندراج کی اجازت دینے کے عزم کا حصہ ہے تاکہ مکہ جانے والے عازمین کو ذاتی طور پر ویزا مراکز کا دورہ کرنے سے گریز کیا جا سکے، اس سے سعودی عرب دنیا کے پہلے ممالک میں سے ایک ہے جس نے ویزا کے اجراء کے لیے موبائل فون کے ذریعے بائیو میٹرکس کو قبول کیا ہے، فروری 2022ء میں سعودی عرب نے ایک چپ کے ساتھ ایک الیکٹرانک پاسپورٹ بھی جاری کیا جو تصدیق کے مقاصد کے لیے صارف کے بائیو میٹرکس کو اسٹور کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں