95

سوپور میں فورسز کی گشتی پارٹی پر فائرنگ /سی آر پی ایف اہلکار ،عام شہری جاں بحق ،3اہلکار زخمی

سوپور؍یکم ،جولائی؍ ؍جنگجوئوں نے بدھ کی صبح شمالی ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور کے ماڈل ٹائون علاقے میں فورسز کی ناکہ وگشتی پارٹی پر فائرنگ کی اور طرفین کے درمیان گولیوں کے تبادلے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار اور عام شہری جاں بحق جبکہ3سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے جبکہ3سالہ معصوم بچہ معجزیاتی طور پر واقعہ میں محفوظ رہا ۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور لوگوں محفوظ مقامات کی طرف بھاگ گئے ۔پولیس وفورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آئوروں کی تلاش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون سوپور میں بدھ کی صبح قریب ساڑھے7بجے کے قریب اُس وقت افراتفری پھیل گئی ،جب جنگجوئوں نے قصبہ میں اپنی موجودگی ظاہر کرتے ہوئے پولیس وسی آر پی ایف کی مشترکہ ناکہ وگشتی پارٹی پر فائرنگ کی ۔ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح جب علاقے میں پولیس اور سی آر پی ایف کی179بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی تھی ،تو یہاں گھات میں بیٹھے جنگجوئوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔ذرائع نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں فورسز نے بھی فائرنگ کی اور طرفین کے مابین قریب قریب 10منٹ تک گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں سی آر پی ایف کے4اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فائرنگ کے اس واقعہ میں 65سالہ شہری کی موقع پر موت ہوگئی ۔فائرنگ کیساتھ ہی علاقہ میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے ۔ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ میں 3سالہ معصوم بچہ معجزایتی طور پر محفوظ رہا ۔جاں بحق شہری کی شناخت بعد ازاں بشیر احمد کان ساکنہ مصطفیٰ کالونی ایچ ایم ٹی کے بطور ہوئی جبکہ اس شہری کا نواسہ معجزیاتی طور پر واقعہ میں محفوظ رہا ،جسے پولیس اہلکاروں نے ریسکیو یعنی بچالیا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق واقعہ میں جاں بحق ہونے والا شہری اپنے3سالہ نواسہ کیساتھ سوپور کسی کام کے سلسلہ میں جارہا تھا اور یہ پیشہ سے ٹھیکیدار تھا ۔پولیس ترجمان نے واقعہ کے حوالے سے ایک تحریری بیان جاری کیا ،جس میں بتایا کہ ماڈل ٹائون سوپور میں بدھ کی صبح7بجکر 30منٹ پر 179بٹالین سی آر پی ایف ناکہ و گشتی پارٹی کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی تھی ۔بیان کے مطابق جب فورسز اہلکار گاڑی سے اتر رہے تھے اور اپنی اپنی جگہوں پر ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے ،تو یہاں ایک مسجد کے نزدیک چھپے بیٹھے عسکر یت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میںہیڈ کانسٹیبل دیپ چند ورما بلیٹ نمبر031503039، کانسٹیبل بھویا راجیش بلیٹ نمبر1451201892، کانسٹیبل دیپک پٹیل بلیٹ نمبر0374458424اور کانسٹیبل نیلیش چائودے بلیٹ نمبر 055214758شدید زخمی ہوئے ۔پولیس کے مطابق زخمی اہلکار میں ہیڈکانسٹیبل دیپ چند ورما زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ فائرنگ کے اس واقعہ میں عام شہری کی موقعے پر ہی موت ہوگئی ۔سی آر پی ایف ترجما ن نے بھی ایسا ہی ایک بیان جاری کیا ۔فائرنگ کے اس واقعے کے بعد جنگجوئوں فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ اُنہیں ڈھونڈ نے نکالنے کیلئے پولیس وفورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاش شروع کردی ۔پولیس اور سی آر پی ایف کے اعلیٰ افسران نے علاقے میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا ۔آئی جی ،سی آر پی ایف راجیش کمار نے بتایا کہ ماڈل ٹائون سوپور میں ایک واقعہ میں ہیڈ کانسٹیبل ہلاک اور تین دیگر اہلکار زخمی ہوئے جنکی حالت مستحکم ہے ۔زخمی اہلکاروں کو بعد میں 92فوجی اسپتال بادامی باغ سرینگر منتقل کیا گیا ۔گزشتہ تین میں یہ سوپور میں دوسرا حملہ ہے ۔18اپریل کو فائرنگ ایک واقعہ میں سی آر پی ایف کے3اہلکار ہلاک ہوئے تھے ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بجبہاڑہ اننت ناگ میں فائرنگ کے ایک واقعہ فورسز اہلکار اور 6سالہ معصوم جاں بحق ہو اتھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں