پاکستانی کرکٹر شان مسعود نے نکاح کرلیا 136

پاکستانی کرکٹر شان مسعود نے نکاح کرلیا

پاکستانی ٹیم کے بلے باز اور نائب کپتان شان مسعود نے نکاح کرلیا اور ان کے نکاح کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
شان مسعود کے نکاح کے انتظامات کرنے والی ایونٹ کمپنی ’سوئری پرونٹس‘ (Soiree PR& Events) نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کرکٹر کے نکاح کا دعوت نامہ شیئر کیا۔

شان مسعود کے نکاح کی تقریبات کے انتظامات کرنے والی کمپنی کا تعلق پشاور سے ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ان کے نکاح کی تقریب بھی خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں ہوئی۔

تقریبات کے انتظامات سنبھالنے والی کمپنی نے کرکٹر کے نکاح کا دعوت نامہ شیئر کیا—اسکرین شاٹ
شان مسعود نے نکاح کا کارڈ بھی اپلوڈ کیا تھا

 

 

 

 

 

علاوہ ازیں شان مسعود کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والی کمپنی ’دا آرٹسٹ فوٹوگرافی‘ نے بھی ان کے نکاح کی تصاویر شیئر کیں، تاہم تصاویر کے ساتھ کسی طرح کا کوئی کیپشن نہیں دیا گیا۔

علاوہ ازیں شان مسعود اور ان کی شریک حیات مشے خان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں سمیت صحافیوں اور دیگر افراد نے انہیں نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد بھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں